• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

بھارتی فورسز کشمیریوں کی سیاسی امنگوں کو کچلنے کے لیے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں: رپورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 12, 2025
in مقبوضہ کشمیر
0
بھارتی فورسز کشمیریوں کی سیاسی امنگوں کو کچلنے کے لیے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں: رپورٹ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر(کشمیر ڈیسک):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کی جائز سیاسی امنگوں اور حق خودارادیت کے ان کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے کالے قوانین کا سہارا لیکر منظم طریقے سے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو سیاسی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سمیت اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز، پولیس اور این آئی اے اوراین آئی اے جیسے تحقیقاتی اداروں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران قتل، تشدد اور غیر قانونی نظربندی کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی طرف سے5اگست 2019 کودفعہ370کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ صرف رواں سال اب تک67کشمیری نوجوانوں کوشہید اور کم از کم 3,977کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1989سے اب تک مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 96ہزار461کشمیریوں شہید کیاجن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ حریت رہنمائوں، علمائے دین، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 3000سے زائد کشمیری پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت سالہاسال سے جیلوں میں نظربند ہیں۔ یہ لوگ مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں جن میں سے زیادہ تر بغیر کسی قانونی کارروائی یا منصفانہ ٹرائل کے بند ہیں۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں واضح کیاگیا کہ بی جے پی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت، ظلم وجبر یاجابرانہ پالیسیوں سے کشمیری عوام کی جائز سیاسی امنگوں اور جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل توکر سکتا ہے لیکن وہ ان کے جذبہ حریت اور جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دے سکتا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریکوں کو بزورطاقت یا ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلا نہیں جا سکتا۔ رپورٹ میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ناانصافیوں اور قتل و غارت کو روکنے کے لیے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری پوری کرے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیر ی عوام انصاف اور مکمل آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پچھلی پوسٹ

صدرِ مملکت سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور کی ملاقات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

ڈسٹرکٹ میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفر، ایئرکنڈیشنڈ،وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ڈسٹرکٹ میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفر، ایئرکنڈیشنڈ،وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار

ڈسٹرکٹ میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفر، ایئرکنڈیشنڈ،وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper