واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتکاروں کےذریعےبالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کےذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔

