پورٹو لیگویزامو (نیوز ڈیسک)کولمبین وزیردفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقےمیں گرکرتباہ ہوا، طیارے نے پروکی سرحدکےقریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کےاختتام کےقریب کسی
چیز سےٹکرانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارہ جب تیزی سےنیچےگررہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سےبھی ٹکراگیا، گرنےکےبعدطیارے میں آگ لگی، اس میں موجودکسی قسم کے دھماکا خیز آلات بھی پھٹ گئے۔کولمبین حکام کے مطابق طیارے
میں 110فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننےکےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

