بیونس آئرس ( نمائندہ خصوصی):ارجنٹائن نے باضابطہ طور پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات ارجنٹائن کے وزیر خارجہ پابلو کورنو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن نے اس فیصلے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ویانا کنونشن آن لا آف
ٹریٹیز کے تحت کسی بھی معاہدے سے علیحدگی نوٹیفکیشن کے ایک سال بعد موثر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو دو طرفہ معاہدوں اور علاقائی فورمز کے ذریعے جاری رکھے گا جبکہ صحت سے متعلق پالیسیوں کے بارےفیصلوں میں اپنی خودمختاری اور اختیار کو مکمل طور پر محفوظ رکھے گا۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
