نیویارک ( نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی نوجوان منتخب ہوگئے5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 27-2026 کے
لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورےوالا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئےکراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی وکیل ہیں جو امریکا میں سیاسی میدان میں بھی متحرک ہیںسنبل صدیقی پہلی بار سال 2017 میں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں وہ سال 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیںریاست
میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کمیبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوئی ہیںدوسری جانب پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیںبرہان عظیم اس سے قبل کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر بھی منتخب ہو چکے اور دوسری بار کونسلر منتخب ہوکر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بھی بن گئے ہیں
