کرانس مونٹانا (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر بار میں دھماکا ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئیغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکا ہوا جس
کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی سوئٹزرلینڈ کے لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں نئے سال کی رات ایک گنجان آباد بار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےجنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے والیس کینٹن کی
پولیس نے جمعرات کی علی الصبح بتایا کہ سیاحوں میں مقبول ایک بار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیںپولیس بیان کے مطابق کئی افراد جان سے گئے جبکہ دیگر زخمی ہوئے اور واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر ہنگامی کارروائیاں جاری ہیںپولیس فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے کی بڑی تعداد فوری طور پر موقع پر
پہنچ گئی تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے، جب کہ آپریشن تاحال جاری ہےسوئس اخبار بلک نے موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد درجنوں میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے علاقائی اخبار لی نوویلیسٹ کے مطابق تقریباً 40 ہلاکتوں اور 100 زخمیوں کی اطلاعات ہیں
