• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

پارٹی چیئرمین کیساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہو گی، مرکزی ترجمان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 11, 2024
in انڈیا
0
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک ) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمداد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو ضروری طبی سہولیات فراہم نہ کر کے انکی زندگی کو دانستہ طور پر خطرے میں ڈال رہی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے آج پارٹی کے مرکزی دفتر پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کے وزن میں نمایاںکمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال کے باوجود انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔انہوںنے کہا کہ محمد یاسین ملک نے این آئی اے کی جانب سے دائر سزائے موت مقدمے کی دہلی ہائی کورٹ میں اپنی حالیہ ورچوئل سماعت کے دوران ججوں کی توجہ اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ججوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتیں عدل و انصاف کے بجائے کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں کے مقدمات کے حوالے سے حکومتی احکامات کی بجاآوری کر رہی ہیں ۔ محمد رفیق ڈار نے کہا کہ جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سیاسی قیدیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن بھارت ان معاہدوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی عالمی قوانین کی خلاف ورزی، کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم اور آزادی پسند رہنماﺅں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے کشمیریوں کو انصاف دلائے۔ محمد رفیق ڈار نے مزید کہا کہ محمد یاسین ملک دل اور گردوں کے سنگین عوارض میں مبتلا ہیں اور انکی صحت کی صورتحال اب انتہائی سنگین ہوچکی ہے ۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر محمد یاسین ملک کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔ترجما ن نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔محمد رفیق ڈار نے کہا کہ لبریشن فرنٹ بھارت کی طرف سے محمد یاسین ملک کے ساتھ روز رکھنے جانے والے غیر انسانی رویے کو بے نقاب کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں ، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کرے گی۔

پچھلی پوسٹ

"سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن” کے 35 ارب روپے ٹھکانے لگانے کامنصوبہ۔

اگلی پوسٹ

لیجنڈ کھلاڑیوں کا پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشترکہ عہد کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

لیجنڈ کھلاڑیوں کا پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشترکہ عہد کا اظہار

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper