اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):بھارتی سیاح اپنی بد تہذیبی اور بدترین معاشرتی شعور کی بدولت دنیا بھر میں ہزیمت کا باعث بن گئے۔تھائی لینڈ نےبھارتی سیاحوں پر سخت ویزا قوانین نافذکردئیے ہیں جس سے مودی کی سفارتکاری کو ایک اور محاذ پر شدید دھچکا پہنچا ہے۔بھارتی جریدہ اکنامک ٹائمز کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت کیلئے ویزا فری انٹری ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی۔تھائی لینڈ کی نئی پالیسی کے تحت بھارت کو بھی ویزا آن آرائیول کی
فہرست میں ڈال دیا گیا۔بھارتی سیاح اب 2024 میں متعارف کرائی گئی عارضی ویزا استثنیٰ سکیم کے تحت بغیر ویزا تھائی لینڈ داخل نہیں ہو سکیں گے۔تھائی حکومت نے امیگریشن قوانین کے جائزے کے بعد ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا۔اکنامک ٹائمزکے مطابق ویزا کے غلط استعمال، غیر قانونی ملازمتوں اور غیر ملکیوں سے متعلق سکیورٹی خدشات پالیسی تبدیلی کی بڑی وجوہات قرار دی گئیں۔ ویتنام، بھوٹان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھارتی سیاحوں کی غیر اخلاقی حرکات بھی بھارتی نام نہاد تہذیب کا پردہ چاک کر چکی ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک کی بھارتی سیاحوں کیلئے سخت ویزا پالیسی بھارت کے سیاحتی تشخص پر کاری ضرب ہے۔بھارتی سیاح دنیا بھر میں محض انتہا پسندی، بدتمیزی اور انتہائی بدتہذیبی کی علامت بن چکے ہیں۔
