اسلام آباد(نیوز ڈیسک):مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے گھبرا گئی،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سچ کی آوازسے خوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقید کودبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی،انتہا پسندنااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بلا ک کردیئے،پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے
فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اوربندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھوچکی ہے،ابھیجیت دیپکے نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔بھارتی جریدہ کے مطابق تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پروزیرِتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کی مہم چلائی،ابھیجیت دیپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ماہرین کےمطابق فی الحال تویہ سوشل میڈیاکی حدتک سیاسی طنزیہ تحریک ہے مگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلیک اوردیگر مسائل پرنوجوانوں کاغصہ ہے،تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اوربنگلہ دیش کی طرزپرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔

