اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل ہوگیااوربھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی بےنقاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سکیورٹی غفلت پربھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکی نااہلی پرکڑے سوالات اٹھانےلگا۔بھارتی جریدے”دی ٹریبیون”نےمودی سرکارکی جانب سےپہلگام واقعے کےذمہ داروں کی پشت پناہی کی قلعی کھول دی۔دی ٹرییبون کے مطابق ایک سال گزرنے کےباوجود پہلگام واقعے کے ذمہ
دار سکیورٹی اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اتنے بڑے دہشتگرد حملے کو روکنے میں ناکام رہنے والے سکیورٹی حکام کےخلاف اب تک کوئی واضح اقدام نہیں اٹھایا گیا۔پہلگام واقعے پر بھارتی انٹیلی جنس اور سکیورٹی پروٹوکول کی ناکامیوں پر پہلے بھی متعدد سوالات اٹھائے گئےتھے۔ پہلگام واقعے کے بعد کل جماعتی اجلاس میں بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیاتھا۔ماہرین کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود ناقص سکیورٹی حکمت عملی پرکسی ذمہ دار افسر کےخلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ تھا،پلوامہ،اڑی،چھتیس گڑھ اورپہلگام جیسے واقعات سے واضح ہوتا ہےکہ پاکستان کو موردِالزام ٹھہرانابھارت کی پرانی روش ہے۔
