اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کیخلاف الزامات کا سلسلہ شروع کردیا،جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے حیران کن طور پر محض10منٹ میں پہلگام پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرکے پاکستان کو نامزد بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا پہلگام سے جائے وقوعہ کے 5کلومیٹر کے دشوار گزار ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے کو بھی مکمل نظر انداز کر گیا،بھارتی چینلز نے
بغیر تصدیق کے حملے کو منظم دہشتگردی کے طور پر پیش کر کے مسلمان مخالف جذبات کو ابھارا،واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف اشتعال انگیز جنگی بیانیہ ایک منظم شکل اختیار کرگیا،عالمی میڈیا کی جانب سے پہلگام کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کو بے بنیاد اور حقائق سے مبرا قرار دیا گیا،بھارتی میڈیا کی اس غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رپورٹنگ کو بھارت کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا،بھارتی میڈیا کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈا نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کوپامال کیا۔عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف جارحانہ رپورٹنگ پہلے تیارشدہ منصوبےکا حصہ تھی،عالمی میڈیا کا بھارت کی پہلگام کے حوالے سے رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دینا گودی میڈیاکو بے نقاب کرتا ہے،پہلگام فالس فلیگ بھی مکروہ بیانیہ کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اڑی اور پلوامہ جیسے بھارتی ڈراموں کا تسلسل ثابت ہوا۔

