کراچی( شوبز رپورٹر): نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا)نے منگل کو ضیا محی الدین تھیٹر میں استاد سلامت علی کے ساتھ کلاسیکی اور غزل گائیکی کی ایک شام کا انعقاد کیا۔استادسلامت علی نے اپنی گائی ہوئی چند مشہور غزلیں پیش کیں
جن میں ڈاکٹر طارق مرزا کی غزل زمانہ چاہیئے تھا، حسرت موہانی کی دیکھنا بھی تو انہیں دورسے دیکھا کرنا، امجد اسلام امجد کی کہاں آکے رکنے تھے راستے کہاں موڑ تھا اسے بھول جا، اور فیض احمد فیضؔ کی غزل تم آئے ہو شبِ انتظار گزری ہے شامل تھیں۔انہوں نے کچھ بندشیں بھی پیش کیں جو ان نے اس وقت کی بنائی ہوئی تھیں جب وہ NAPA میں پڑھارہے تھے۔
شام کا اختتام پر NAPA کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے استاد سلامت علی کو اکیڈمی اور میوزک انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں NAPA کا یادگار پیش کیا۔موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے دھنوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

