بیجنگ( نیٹ نیوز)چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا جو روایتی ایندھن کے بجائے لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہےگیزوبا نامی اس بحری جہاز کی لمبائی 130 میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 13 ہزار ٹن وزن اٹھا سکتا ہے یہ جہاز 12
لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس پر چلتا ہے جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتی ہیں اس بحری جہاز کو تیار کرنے والے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں تیزی سے بیٹریاں تبدیل بھی کی جاسکتی ہیں اور جہاز کی زیادہ زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہےاس بحری جہاز میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے باعث اس میں ریموٹ نیویگیشن اور
آٹومیٹک برتھنگ کی سہولت بھی موجود ہے چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے یِن شن پنگ نے کہا کہ اس جہاز کی تیاری صرف ایک پروڈکٹ میں جدت لانا نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی پیش رفت ہے جس میں بڑی بیٹریوں اورڈی سی پاور سسٹمز جیسی بنیادی ٹیکنالوجیز کو کامیابی سے جانچا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئے انجن اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور ساحلی
انفراسٹرکچر کو کامیابی سے ایک ساتھ استعمال کیا اور بڑی بیٹریوں ڈی سی پاور سسٹم ریموٹ پائلٹنگ ملٹی نیٹورک انٹیگریشن اور شپ ٹو شور کمیونیکیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو عملی طور پر ثابت کیا چینی میڈیا کے مطابق یہ الیکٹرک جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا جبکہ کاربن کے اخراج کو سالانہ 2 ہزار ٹن تک کم کرے گا
