• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز چین

عالمی نظم ونسق اقدام غیر یقینی دنیا میں استحکام پیدا کر رہا ہے، پاکستانی ماہر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 17, 2025
in چین
0
عالمی نظم ونسق اقدام غیر یقینی دنیا میں استحکام پیدا کر رہا ہے، پاکستانی ماہر
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تیانجن(شِنہوا)وزیراعظم پاکستان کےسابق معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات کے جواب میں عالمی نظم و نسق کا اقدام(جی جی آئی) استحکام، شمولیت اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لئے چینی دانش فراہم کرتا ہے۔چین کے شمالی شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے حالیہ اجلاس میں چین نے جی جی آئی کی تجویز پیش کی اور ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق کے لئے مل کر کام کریں۔اس اقدام کے تحت 5 بنیادی اصولوں کو اجاگر کیا گیا جن میں مساوی خودمختاری، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، کثیرجہتی تعاون کا فروغ، عوام پر مرکوز حکمت عملی اور عملی اقدامات پر توجہ شامل ہیں۔یہ چین کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں پیش کیا جانے والا چوتھا بڑا عالمی اقدام ہے جو گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو(جی ڈی آئی)،گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو(جی ایس آئی) اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو(جی سی آئی) کے بعد سامنے آیا ہے۔ظفرالدین محمود نے عالمی نظم و نسق اقدام کی تعریف کرتے ہوئےزور دیا کہ یہ اقدام دنیا میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور عدم استحکام کے تناظر میں استحکام، رواداری، امن اور شمولیت کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔محمود نے کہا کہ دنیا کو حال ہی میں بین الاقوامی اصولوں اور متعلقہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے احترامی کا سامنا ہے۔ ایسے وقت میں ایک ایسے عالمی نظم و نسق کی فوری ضرورت ہے جو باہمی اعتماد، احترام اور شمولیت پر مبنی ہو۔محمود کے خیال میں شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے قیام سے لے کر اب تک نہ صرف رکن ممالک بلکہ وسیع تر عالمی برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔اس کی وسیع سطح پر قبولیت اور ساکھ اس کی مستقل وابستگی، خلوص نیت اور اصولی طرز عمل سے جنم لیتی ہے جو شمولیت اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔اگرچہ عالمی جنوب مجموعی طور پر ابھر رہا ہے لیکن اس کی ترقی اب بھی غیر مساوی ہے اور اس کی آواز اور امنگیں موجودہ بین الاقوامی نظم و نسق میں مکمل طور پر منعکس نہیں ہوتیں۔محمود نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تعاون کے نظام کی رہنمائی میں عالمی جنوب کے ممالک بتدریج زیادہ پراعتماد ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی نظم ونسق کو جمہوری بنانے اور کسی سے ٹکراؤ یا کسی کی جگہ لینے کے بغیر اقتصادی عالمگیریت کے لئے وسیع تر محرک فراہم کرنے کا ایس سی او کا مقصد عالمی سطح پر قبولیت حاصل کر رہا ہے، جو ایس سی او کے اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔محمود نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بعض ممالک کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی موجودہ کمی، عالمی نظم و نسق کی بہتری کو نہایت ضروری اور فوری بنا دیتی ہے۔عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں چین کے کردار پر بات کرتے ہوئے محمود نے کہا کہ چین کا طرز حکمرانی اور ترقی کا تجر دنیا کو ایک متبادل راستہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے خیال میں چین عالمی ترقی کے مقصد کا ایک "عملی اقدامات کرنے والا” حامی ہے۔چین کی جانب سے پیش کئے گئے تمام منصوبے اور اقدامات قلیل مدت میں عملی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ نیو ڈیویلپمنٹ بین سے لے کر ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) تک یہ سب چین کے شمولیتی ترقی کے عزم کا ثبوت ہیں۔محمود نے کہا کہ چین نے کثیرجہتی شمولیت کی ایک مثال قائم کی ہے۔ اس نے منتشر، غیر یقینی اور ناقابل پیش گوئی بین الاقوامی صورت حال میں استحکام پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی جی آئی بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے آمد پر پرتپاک استقبال

اگلی پوسٹ

معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper