• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home بزنس

پاکستان۔الجزائر جوائنٹ بزنس کونسل دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے میں مدد کر سکتی ہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 19, 2022
in بزنس
0
پاکستان۔الجزائر جوائنٹ بزنس کونسل دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے میں مدد کر سکتی ہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( کامرس رپورٹر ) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ایک تاریخی کامیابی کے طور پر ایف پی سی سی آئی اور الجیرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACI) نے جوائنٹ بزنس کونسل (JBC) قائم کر دی ہے؛ جس کا مقصد کئی ایک وسیع البنیاد اور اسٹریٹجک مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔: (i) اقتصادی اور مارکیٹ صورتحال کا جائزہ، پروڈکشن اور کاروباری مواقع کے بارے میں الجزائر اور پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان براہ راست معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانا اور تکنیکی و صنعتی تعاون کی راہیں ہموار کرنا (ii) اقتصادی، صنعتی اور تکنیکی تعاون میں الجزائر اور پاکستانی تاجروں کے درمیان رابطوں کو آسان بنانا؛ یعنی مشترکہ منصوبے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، لائسنسنگ اور معلومات کا تبادلہ (iii) ہر اس ممکنہ اقدام کو بروئے کار لانا کہ جس کا مقصد دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہو (iv) اپنی اپنی حکومتوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ تجاویز پیش کرنا اور پالیسی اقدامات کا مطالعہ کرنا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے وضاحت کی کہ پاک۔ الجیریا جوائنٹ بزنس کونسل دونوں فیڈریشن چیمبرز کے لیے ایک ایسا ماحول پیدا کرے گی کہ جس کے تحت دو نوں ممالک کے مابین باہمی انحصار اور تکمیلی معیشتوں کی داغ بیل ڈالتے ہوئے مختصر مدت میں دوطرفہ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے حتمی پیش رفت کی جاسکے۔ یہ اس لیے بھی ممکن ہے کہ دو نوں ممالک سماجی و اقتصادی اشاریوں کے لحاظ سے کافی حد تک ایک دو سرے سے ملتے ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ تجارتی توازن الجزائر کے حق میں تھا،گزشتہ چند سالوں میں الجزائر کے ساتھ پاکستان کی باہمی تجارت 100 ملین ڈالر سے کم ہو کر 25 ملین ڈالر سے بھی کم رہ گئی ہے؛ اسی لیے ایف پی سی سی آئی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاء نے کہا کہ الجزائر ایک وسیع رقبے کا حامل ملک ہے؛ یعنی زمینی حجم کے لحاظ سے دنیا کا 10 واں بڑا ملک ہے اور ساتھ ہی ساتھ قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے۔ لہٰذا پاکستانی تاجر برادری کو مشترکہ منصوبوں کی راہیں تلاش کرنے کے لیے الجزائر کا دورہ کرنا چاہیے اور الجزائر سے پاکستان کی انرجی کی ضروریات میں موجود خسارے کو ان کے ہائیڈرو کاربن کے بڑے ذخائر کی پشت پر سازگار شرائط پر پورا کرنے پر بھی غور کرناچاہیے۔ جوائنٹ بزنس کونسل پر معاہدے کے موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان میں الجزائر کے سفیرBrahim Romani نے ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے الجزائر کی حکومت کے سہولیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔الجزائر میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ پاکستان اپنی برآمدات میں تنوع اور توسیع کے لیے کوشاں ہے اور نئی منڈیوں اور نئی مصنوعات کے مواقع تلاش کر رہاہے۔مزیدبرآں، الجزائر میں پاکستانی سفارت خانہ ان مقاصد کے حصول کے لیے پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی بھرپور مدد کرے گا۔ الجیرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرTayeb Chaibabنے اس امید کا اظہار کیا کہ جلدہی ایف پی سی سی آئی اور الجزائر چیمبر دو طرفہ تجارتی وفود کو بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ نو تشکیل شدہ جوائنٹ بزنس کونسل کے تحت تجارتی میلے و نمائشیں؛ پیپل ٹوپیپل اور چیمبر ٹو چیمبر روابط میں بھی خاطر خواہ ترقی دیکھنے میں آئے گی۔

پچھلی پوسٹ

عبدالستار ایدھی لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے لیے کمپنی کو پروجیکٹ ریڈیزائین کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ، شرجیل انعام میمن ن

اگلی پوسٹ

کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے ساتھ فیملی ویلفیئر سینٹر نامی فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر قبضہ فافیا کی دوکانیں تعمیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے ساتھ فیملی ویلفیئر سینٹر نامی فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر قبضہ فافیا کی دوکانیں تعمیر

کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے ساتھ فیملی ویلفیئر سینٹر نامی فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر قبضہ فافیا کی دوکانیں تعمیر

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper