(رپورٹ:محمد قیصر چوہان)
بلوچستان ۔۔۔۔حکمرانوں کیلئے سونے کی چڑیا
قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان کی غریب عوام پسماندگی ، محرومی،استحصال اور ظلم وجبر کا شکار
بلوچستان کی غریب اوربنیادی سہولیات سے محروم عوام کے نام پر سیاست چمکائی جارہی ہے
بلوچستان رقبے اور وسائل کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے وسیع صوبہ ہے۔ پاکستان کے کل رقبے کا 43فیصد بلوچستان پر مشتمل ہے۔ بلوچستان اپنے محل وقوع ، رقبے اوروسائل کے اعتبار سے پاکستان کے باقی صوبوں کی طرح انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،بلوچستان کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے۔ بلوچستان پورے ملک کے لیے اہمیت کے حامل اور تاریخ کے اعتبار سے منفر د مقام رکھتا ہے۔یہاں سکونت پذیر لوگ، جغرافیائی حدود ،محل و وقوع، قدرتی و معدنی وسائل ، بناوٹ ، قدیم ثقافتی طرزِ عمل کی وجہ سے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہے۔یہاں کے فلک بوس وسنگلاخ پہاڑ جہاں خوبصورت ہیں وہیں معدنی وسائل سے لبریزبھی ہیں۔خوبصورت وادیوں کا نظارہ ،دلکش و دلفریب سیاحتی مقامات، کھائیاں ، غار، درے اور صاف پانی، قدرتی جھیلیں،بہتی آبشاریں بلوچستان کی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اعلیٰ و ارفع بنادیتی ہیں۔ جغرافیائی طور پر عالمی سیاست میں اس خطے کوبڑی اہمیت حاصل ہے۔750 کلو میٹر ساحلی علاقہ بلوچستان کا حصہ ہے۔ ایران اور افغانستان سے اس کی سرحدیں ملتی ہیں۔گوادر’ ’ ڈیپ سی “گہرے سمندر کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکزہے۔تیل،گیس، کوئلہ، تابنا،سونا اور دوسری قیمتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجودبلوچستان اس وقت پاکستان کا غریب ترین صوبہ ہے۔تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ گیس جو سوئی سے نکل کر کراچی سے پشاور تک روشنی اور حرارت فراہم کر رہی ہے۔ خود سوئی کی 99 فیصد آبادی اور بلوچستان کی 95 فیصد اس کی روشنی اور تمازت سے محروم ہیں۔بلوچستان میں پانی صرف 23فیصد آبادی کو دستیاب ہے۔ باقی انسان اور مویشی ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں۔ مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے جگر، گردے اور دیگر بیماریاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ بجلی صوبے کے 12 فیصد علاقوں تک پہنچی ہے، 86 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہے۔ بلوچستان میں بڑی آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے۔ اس وقت بلوچستان میں 6554 دیہی آبادیاں صوبے کے 76.1 فیصد رقبے پر محیط ہیں اور شہری رقبہ 23.9 فیصد بنتا ہے۔ 76.1 فیصد رقبے پر رہنے والے زندگی کی بنیادی سہولتوں تعلیم، علاج، روڈ، پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔ اسی طرح صوبے میں بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ تعلیم سے محروم بچوں کی سب سے بڑی تعداد بلوچستان میں ہے جہاں 66 فیصد بچے باقاعدہ تعلیمی ادارے میں نہیں جاتے۔صوبائی تعلیم اداروں کی صورتحال اس حد تک خراب ہے کہ وزرائے تعلیم سے لے کر محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر تک اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
پاکستان اینڈ گلف اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر موجود متوقع 25.1 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر میں سے 19 ٹریلین کے قریب صرف بلوچستان کے اندر موجود ہیں۔ اسی طرح 300 ملین کیوبک بیرل تیل کا زیادہ حصہ بلوچستان کے اندر پایا جاتا ہے، کیونکہ بلوچستان کی جغرافیائی لوکیشن ایسے علاقے میں ہے جس کے آس پاس پڑوس میں ایران، افغانستان اور دیگر خلیجی ممالک موجود ہیں جوکہ مذکورہ ذخائر سے مالامال ہیں۔ سوئی گیس فیلڈ پاکستان کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں واقع ہونے کی وجہ سے ہی گیس کے اس بڑے ذخیرے کو سوئی گیس کا نام دیا گیا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقے، جن میں خاران، بولان، قلات، ژوب، کوہلو اور زرغون شامل ہیں، میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 1995ءتک پاکستان کی 56فیصد گیس یہیں سے نکالی جاتی تھی جوکہ اب 17فیصد ہے۔ سندھ کے بعد بلوچستان گیس کے پیداوار میں دوسرے نمبر پر ہے مگر صوبے کے 34اضلاع میں سے صرف 20اضلاع کو گیس میسر ہے، یہاں تک کہ سوئی سے 4کلومیٹر دوری پر آبادی گیس سے یکسر محروم ہے۔ دوسری طرف گیس کی مد میں بلوچستان کے چند حکمران خاندان گیس کی رائلٹی کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے سے زیادہ حصہ بٹورتے ہیں،مگر ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں لوگوں کو صحت، تعلیم، پانی اور روزگارکی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اکثر لوگ ان تمام تر سہولیات کی عدم موجودگی اور بدامنی کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ان تمام قدرتی وسائل پر وہاں کے مظلوم عوام کی ملکیت ہونا تو دور کی بات، ضلع چاغی میں موجود سیندک پراجیکٹ کے باشندے پینے کے صاف پانی پینے سے بھی محروم ہیں۔ سیندک پروجیکٹ میں 1.69ملین ٹن کاپر، 2.24ملین اونس سونا اور 2.49ملین اونس تانبے کے ذخائر موجود ہیں، جس کی مالیت ہزاروں ملین ڈالرز بنتی ہے، مگر ان تمام قدرتی وسائل پر وہاں کے مظلوم عوام کی ملکیت ہونا تو دور کی بات، ضلع چاغی میں موجود سیندک پراجیکٹ کے باشندے پینے کے صاف پانی پینے سے بھی محروم ہیں۔ جبکہ اس پراجیکٹ کی ملکیت اب چینی سامراج کی ایک کمپنی کے پاس ہے، اور اس پر کام کرنے والے محنت کشوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے۔ اس کے علاوہ ضلع چاغی کے لوگوں کے لئے صحت کی سہولیات کا اتنا فقدان ہے کہ چاغی میں 22,700 لوگوں کے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے۔ جبکہ چاغی ڈسٹرکٹ میں کالے یرقان اور گردوں کی بیماریاں عام ہیں۔ چاغی ضلع میں 65فیصدلوگ پینے کے صاف پانی سے بالکل محروم ہیں،70فیصد لڑکیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں،38فیصدلوگ آج کے جدید دور میں بھی بجلی جیسی سہولت سے فیض یاب نہیں ہوپارہے ہیں۔
سندھ کے بعد بلوچستان کوئلے کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کا حجم 217ملین ٹن سالانہ ہے۔ بلوچستان کے جن علاقوں میں کوئلے کے ذخائر پائے جاتے ہیں وہاں پر صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح محرومی کے بادل چھائے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کی کوئلے کی کانیں ملک کی خطرناک ترین مائنز ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف حادثات کی وجہ سے محنت کشوں کی اموات ہوتی رہتی ہیں۔ کول مائنز پر بھی حسبِ معمول صوبے اور ملک کے چند رئیس خاندانوں اور فوجی اشرافیہ کی اجارہ داری ہے۔ کول مائنز کے علاقوں میں بھی صوبے کے دیگر علاقوں والی ہی صورتحال ہے جس میں عوام کو علاج،تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہیں ہیں۔ کول مائنز کے علاقے میں وہاں کے باشندوں کو علاج جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی تو دور کی بات ہے حتی کہ کول مائنز میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کسی حادثے کی صورت میں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہوتی،جبکہ کول مائنز مالکان ٹھیکیدار اور ریاستی ادارے ان محنت کشوں کے دن رات کے استحصال سے اربوں روپیہ منافع کما رہے ہیں۔
گوادر کو نام نہاد چینی سامراجی منصوبے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ گوادر کے شہری پانی ،بجلی، گیس اور روزگار سمیت دیگربنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ صاف پانی کا ایک ٹینکر 10ہزار سے15ہزار روپے کے درمیان ملتا ہے۔بلوچستان کی ساحلی پٹی 770 کلو میٹر طویل ہے، جس میں ضلع گوادر بھی شامل ہے۔ گوادر کے حوالے سے تو ہر کوئی واقف ہے، مگر وہاں کی عام مظلوم عوام کے حوالے سے کسی کو علم نہیں ہے کہ ان کی زندگی سامراجی طاقتوں کے اس اکھاڑے میں کیسے گزرتی ہے۔ گوادر کے 80فیصد لوگ ماہی گیری سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا بڑا ذریعہ معاش نہیں ہے، مگر ماہی گیری کے اس دنگل میں ٹرالر مافیا والے گوادر کے محنت کشوں کی روزی پر لات مارتے رہتے ہیں، جس کی مثال یہ ہے کہ 770کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی سے سالانہ صرف 147ہزارٹن مچھلی کا شکار ہوتا ہے، جبکہ350کلومیٹر کی سندھ کے ساحلی پٹی سے 346ہزار ٹن مچھلی پکڑی جاتی ہے۔ مزیدبرآں، گوادر کو نام نہاد چینی سامراجی منصوبے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ گوادر شہر میں عام عوام کے لیے پینے کا صاف ناپید ہے اور صاف پانی کا ایک ٹینکر 8ہزار سے15ہزار روپے کے درمیان ملتا ہے۔ گوادر شہر کے باسی، جن کی اکثریت ماہی گیری کے شعبے سے منسلک ہے، ان کا پیشہ چینی سامراجی منصوبے سی پیک کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے ماہی گیر مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ نااہل حکمران ان ماہی گیروں کو ایک لمبے عرصے سے جھوٹے وعدے اور جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں مگر عملی طور پر ان کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔ پچھلے 74 سالوں میں ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ تک فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ جبکہ ان سامراجی منصوبوں کی وجہ سے مقامی ماہی گیری کا شعبہ دن بدن تباہ ہوتا جا رہا ہے۔پینے کے صاف پانی کے لیے گوادر شہر میں کوئی متبادل نظام نہیں ہے بلکہ یہاں کے بچے اور بچیاں تعلیم اور ترقی کا سفر طے کرنے کی بجائے گھر سے ان واٹر ٹینکروں تک سفر طے کرنے میں مگن ہوتے ہیں تاکہ ان کے خاندانوں کی پیاس بجھ سکے۔ آنکڑا ڈیم جوکہ 1990ءمیں 25ہزار کی آبادی کو پینے کا پانی مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، وہ اب بالکل ناکافی ہو چکا ہے کیونکہ اب گوادر کی آبادی ایک لاکھ تیس ہزارکے قریب ہے، جبکہ اس ڈیم کی صلاحیت 50فیصدکم ہوچکی ہے، اور سروے کے مطابق یہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں ہے۔ گوادر شہر میں بندرگاہ،نئی سڑکیں،اور رئیل اسٹیٹ کی شکل میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے مگر روزانہ 100 سے زائد گائنی کی مریضوں کا معائنہ کرنے کے لیے گوادر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک ہی لیڈی ڈاکٹر موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ماہر گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران سینکڑوں میل دور جانا پڑتا ہے۔ گوادر شہر کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر تو موجود ہے لیکن بے ہوشی کا ڈاکٹر نہیں، زچگی وارڈ ہے لیکن گائناکالوجسٹ نہیں۔ کوسٹل ہائے وے کے ذریعے گوادر کو کراچی سے ملایا گیا ہے، مگر گوادر کے اندرونی و مضافاتی علاقے اب تک پختہ سڑک کی سہولت سے محروم ہیں۔دیگر قدرتی وسائل میں کرومائیٹ، جپسم اور ماربل وغیرہ بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کی وجہ سے متعلقہ علاقوں سے ہٹ کر ملک کے دیگر علاقوں سے بھی محنت کش اپنی روزی روٹی کمانے کی خاطر یہاں آتے ہیں۔ ان تمام تر قدرتی وسائل کی ملکیت نجی ہے اور چند سرمایہ داروں،کمپنیوں کے ہاتھ میں ہے جبکہ ریاستی اور خصوصاً فوجی اشرافیہ بھی لوٹ مار میں اپنا پورا حصہ بٹورتی ہے۔ اسکی وجہ سے ان تمام علاقوں کے لوگوں کو ان قدرتی وسائل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام تر قدرتی وسائل کے خام مال سے صنعتی اشیاءبنانے کے لیے صوبے میں کوئی کارخانے نہیں ہیں، جوکہ مظلومیت کا ڈھونگ رچانے والے مقامی حکمرانوں کے خصی پن اور دلالی کا اہم ثبوت ہے۔
ان تمام تر قدرتی وسائل پر بحث کے بعد ہم بلوچستان کے مظلوم عوام کی محرومی کی طرف آتے ہیں، کہ یہاں پر موجود عام عوام کی زندگی کیسے گزر رہی ہے۔ اس ضمن میں ہم بلوچستان بھر کے مظلوم عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کے حوالے سے درکار سہولیات اور ان کی فراہمی کے حوالے سے مفصل بحث کریں گے۔اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کے 20غریب ترین اضلاع میں بلوچستان کے 16اضلاع شامل ہیں جن میں قلعہ عبداللہ96فیصدشرحِ غربت کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان میں غربت کے لحاظ سے بلوچستان کا پہلا نمبر ہے، 71.1فیصدلوگ غربت کا شکار ہیں، مزید یہ کہ غربت کی شہروں کی نسبت دیہاتوں میں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، یعنی85فیصد دیہاتی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کے 20غریب ترین اضلاع میں بلوچستان کے 16اضلاع شامل ہیں جن میں قلعہ عبداللہ96فیصدشرحِ غربت کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی اداروں کے حساب سے بلوچستان میں غربت کی بنیادی وجوہات کے حوالے سے جتنے بھی پیرامیٹرز ہیں وہ شدید تنزلی کا شکار ہیں۔ مثال کے طور پر پینے کے صاف پانی کو اگر لیجئے تو بلوچستان میں صرف 20فیصد لوگوں کو یہ سہولت میسر ہے۔ قحط سالی اور بے حس حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح مسلسل نیچے جارہی ہے جس کی وجہ سے دیہاتی آبادی کی شہروں کی طرف ہجرت ایک لازمی اور فطری امر ہے۔ بلوچستان کے صرف 25فیصددیہاتوں میں بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر دیہاتوں میں یہ تناسب تقریباً75فیصد ہے۔ اس کے علاوہ غربت کی دیگر وجوہات میں ریاستی جبر کے نتیجے میں بد امنی،مسلح بغاوتیں، انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی، ناخواندگی، لاعلاجی اور بیروزگاری سرفہرست ہیں۔
بلوچستان میں سالانہ 25ہزار کے قریب نوجوان گرایجویشن کرکے محنت کی منڈی میں داخل ہوتے ہیں، جن میں صرف ڈھائی سے تین ہزار کے قریب نوجوانوں کو روزگار نصیب ہوتا ہملک بھر میں بیروزگاری عروج پر ہے، اگر اس کو ہم بلوچستان کے حوالے سے دیکھیں تو صرف یہ کہنا کافی ہوگا کہ بلوچستان میں سالانہ 25ہزار کے قریب نوجوان گرایجویشن کرکے محنت کی منڈی میں داخل ہوتے ہیں، جن میں صرف ڈھائی سے تین ہزار کے قریب نوجوانوں کو روزگار نصیب ہوتا ہے جبکہ باقی بیروزگاری کا شکار ہوکر دربدر کی ٹھوکریں کھاکر مختلف غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔بلوچستان میںجتنے بھی پروفیشنل ڈگری ہولڈرز اور نان پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ہیں، وہ روزگار پانے کے لیے احتجاج پر ہیں۔ بیروزگاری کی وجہ سے اکثر نوجوان اپنی فیلڈ کو چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرلیتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 36لاکھ بچوں میں سے صرف 13لاکھ بچے سکول جاتے ہیں جن میں اکثریت لڑکوں کی ہے۔ کیونکہ بلوچستان میں اب بھی لڑکیوں کی تعلیم کو شجرِ ممنوعہ تصور کیا جاتا ہے۔ تعلیم کے حوالے سے بلوچستان کا نمبر ایک بار پھر آخری ہے، بلوچستان میں شرحِخواندگی46فیصدہے، جن میں 63فیصد مرد اور26فیصد خواتین خواندہ ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 36لاکھ بچوں میں سے صرف 13لاکھ بچے سکول جاتے ہیں جن میں اکثریت لڑکوں کی ہے۔ کیونکہ بلوچستان میں اب بھی لڑکیوں کی تعلیم کو شجرِ ممنوعہ تصور کیا جاتا ہے۔ 2013ئ کی ایک رپورٹ کے مطابق 65فیصد دیہی لڑکیاں کبھی سکول گئی ہی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ پورے صوبے میں لڑکیوں کے لیے صرف درجن بھر ڈگری کالجز ہیں، جبکہ 11اضلاع میں لڑکوں کے لیے بھی ڈگری کالجز نہیں ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 900گھوسٹ سکولز ہیں، ڈیڑھ لاکھ اساتذہ کا ریکارڈ موجود نہیں، جبکہ 3لاکھ طلبہ کا جعلی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ صوبے میں 86فیصد بچے گورنمنٹ اور16فیصد پرائیویٹ سکولز میں پڑھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی پر اگر سرسری نظر ڈالی جائے تو صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ 36فیصد سکولز میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، جبکہ 56فیصد سکولوں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر صوبے کے کالجز اور یونیورسٹیز کی بات کی جائے، تو یہاں پر بھی حالت قابلِ تشویش ہے۔ جن جن مشکلات کا سامنا طلبہ کو کرنا پڑتا ہے ا ±ن میں سب سے بڑا مسئلہ فیسوں میں مسلسل اضافہ، ہاسٹلز کی عدم موجودگی، ٹرانسپورٹ کے مسائل، کیمپس میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی، اساتذہ کی کمی، غیر منظم سمسٹر سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔ صوبے میں حالیہ نئے میڈیکل کالجز کے طلبہ مسلسل احتجاج پر ہیں جن کے مطالبات تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی موجودگی سے طلبہ سیاست کو بزورِ طاقت ختم کیا جارہا ہے، جو تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مستقبل کو داو ¿ پر لگانے کے مترادف ہے۔ صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی کو چھاو ¿نی بنایا گیا ہے، جس میں قدم قدم پر مورچے اور چیک پوسٹیں لگائی گئیں ہیں، جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے علاوہ صوبے کے تمام بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں FCکا ایک بریگیڈ موجود ہوتا ہے، جوکہ اکثر جگہوں پر ہاسٹلز اور بعض اداروں میں سپورٹس کمپلیکس پر غیر قانونی قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ سابقہ صوبائی حکومت کی نام نہاد تعلیمی ایمرجنسی اورموجودہ حکومت کی مکمل نااہلی کی حقیقت کا ایک اندازہ صوبے میں تعلیمی معیار کی مسلسل گراوٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔
نومولود بچوں کی شرح اموات (ایک ہزار میں 97) اور جبکہ دوران زچگی شرح اموات(ایک لاکھ میں 785) پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بچوں کی پیدائش کی سہولیات 16فیصدہے، جبکہ صرف 18فیصد بچے سند یافتہ ہیلتھ کیئررز کے ہاتھوں پیدا ہوتے ہیں۔ صرف 16فیصد بچوں کو ویکسین کی سہولت دستیاب ہے۔صحت کی سہولیات اور علاج معالجے کا مسئلہ پورے ملک میں اس وقت شدید نوعیت اختیار کر گیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالیہ نجکاری کے فیصلے (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے ذریعے محنت کش عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج خریدنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں صحت کے حوالے سے صورتحال مزید تشویشناک ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے صوبے میں 7300افراد پر ایک ڈاکٹر میسر ہے، جبکہ پورے صوبے میں صرف23سرکاری ہسپتال ہیں جن میں کوئٹہ شہر سے باہر اکثر ہسپتال RHCلیول کے ہوتے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے اندر بھی سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں چند ایک ٹیسٹوں کے علاوہ باقی تمام ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریز سے کرائے جاتے ہیں، جبکہ آپریشن تھیٹر اور وارڈز میں درکار تمام ادویات مارکیٹ سے خریدنی پڑتی ہیں۔ سول ہسپتال میں ٹراما سینٹر ایک ایسا ادارہ ہے جس میں مختلف حادثات و ناگہانی واقعات کے مریض لائے جاتے ہیں مگر ٹراما سینٹر میں صرف ڈائریکٹر کے علاوہ کوئی بھی پروفیشنل نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو(سی ایم ایچ) ریفر کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جوکہ صوبے کے مظلوم عوام کیساتھ ظلم ہے۔ کیونکہ سی ایم ایچ عام عوام کے لیے ایک پرائیویٹ اور مہنگا ترین ہسپتال ہے۔ اس کے علاوہ پورے صوبے میں ان RHCکی حالت ایسی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی، میڈیسن کی موجودگی تو دور کی بات ہے، آکسیجن کی سہولت بھی ناپید ہے۔ ایسے میں کسی بھی حادثے کی صورت میں مریض کسی علاج معالجے کے بغیر ہی مر جاتا ہے۔ بنیادی مراکز صحت، جن کی تعداد صوبے میں 553ہے۔
نومولود بچوں کی شرح اموات (ایک ہزار میں 97) اور جبکہ دوران زچگی شرح اموات(ایک لاکھ میں 785) پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بچوں کی پیدائش کی سہولیات 16فیصدہے، جبکہ صرف 18فیصد بچے سند یافتہ ہیلتھ کیئررز کے ہاتھوں پیدا ہوتے ہیں۔ صرف 16فیصد بچوں کو ویکسین کی سہولت دستیاب ہے۔ گزشتہ دو مہینوں کے دوران کوئٹہ،نوشکی،خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں کینسر کے موذی مرض سے درجنوں افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ یرقان، زکام کے وائرس کی طرح عام ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی اور عطائیوں کی بھر مار ہے۔ ایشیاءمیں پاکستان کینسر کی بیماری میں ٹاپ پر ہے، مگر یہاں بھی کم آبادی رکھنے والے صوبے یعنی بلوچستان کا نمبر پاکستان میں پہلا ہے۔ بلوچستان میں صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے 30کلومیٹر کا اوسط سفر طے کرنا پڑتا ہے، جبکہ فی کس OPDکی سہولت0.4ہے، جوکہ قابل قبول حد 1 یا1.2 سے کافی حد تک کم ہے۔ 73فیصد مریض شدید غربت اور بے بسی کیوجہ سے اپنا علاج نہیں کر اسکتے۔ملیریا، جوکہ قابلِ علاج بیماری ہے، اس کی وجہ سے کئی اموات و اقع ہوتی ہیں۔ کوئٹہ شہر میں پرائیویٹ ہسپتال ایک پرچون دکان کی مانند ہیں۔ ایک ہی روڈ پر بیسیوں نجی ہسپتال ہوتے ہیں جوکہ صرف کاروبار کی نیت سے کھولے جاتے ہیں۔ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قوانین کا نفاذ بھی بالکل نہیں ہوتا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں عوام کو بیدردی سے لوٹا جاتا ہے، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔جبکہ دوسری طرف ملک بھر کے حکمران طبقے کی طرح بلوچستان کے نااہل حکمران اپنا اور اپنے خاندان کا علاج باہر سے کراتے ہیں۔
انفراسٹرکچر میں ہم بالخصوص سڑکوں کی زبوں حالی پر روشنی ڈالیں گے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ایسے جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں کہ بعض اوقات ایک ہی خاندان کے تمام افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق قومی شاہراو ¿ں میں سے 40فیصدبلوچستان میں واقع ہیں، جن کی کل لمبائی 5ہزار کلومیٹر ہے۔ان سڑکوں پر سالانہ 15 سے 16ہزار افراد حادثاتی اموات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کوئٹہ تاکراچی شاہراہ، جسے اب مقامی لوگ قاتل شاہراہ کہتے ہیں، پر روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے ایران بارڈر، کوئٹہ گوادر، کوئٹہ چمن، کوئٹہ لاہور، کوئٹہ اسلام آباد و پشاور، ایسی قومی شاہراہیں ہیں، جن پر سالانہ ہزاروں ایسے خونخوار حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں ہزاروں جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔یہاں پر ایک اہم بات یہ ہے کہ ان تمام شاہراہوں کا صوبے کے کسی نہ کسی ضلعی ہیڈ کوارٹر سے گزر ہوتا ہے جہاں پر سرکاری ہسپتال موجود ہوتے ہیں مگر ان ہسپتالوں کی زبوں حالی کا ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ ان حادثات میں معمولی زخمی کو بروقت مکمل ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کو گلے لگانا پڑتا ہے، کیونکہ سرکاری و پرائیویٹ دونوں سطح کے ہسپتال روڈ ایکسیڈنٹ میں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کلومیٹر کی دوری پر ہوئے حادثات کے متاثرین کو کوئٹہ تک لایا جاتا ہے، جس میں اکثر اوقات راستے میں ہی مریض جان گنوا بیٹھتے ہیں، جبکہ کوئٹہ پہنچنے کے بعد ان کو مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، اندھی سڑکیں (جہاں کیٹ آئیز نہ ہوں)، ٹریفک انجینئرنگ ڈیزائن میں کوتاہیاں،اور سب سے بڑا مسئلہ ناتجربہ کاری اور لاقانونیت کا ہے۔ گاڑی چلانا سیکھنے کے لیے ٹریننگ دینے والے اداروں کی عدم موجودگی،اور بغیر ٹریننگ کے لائسنسوں کا اجراءایک اہم مسئلہ ہے۔ اکثر اوقات ڈرائیوروں کی غلطیوں کی وجہ سے خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں، مگر اس بوسیدہ اور گلے سڑے نظام،بے حس اور نااہل حکمران ان سارے ضروری لوازمات کی اہمیت کو سمجھنے سے کوسوں دور ہیں۔
بلوچستانمیں انفراسٹرکچر بری حالت میں ہے بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی کئی سالوں سے صرف کرپشن کی بناءپر نہیں ہو پائی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 66 فیصد کرپشن ہوتی ہے۔افسوسناک بات یہ کہ غیر ترقیاتی بجٹ صوبے کا تقریباً 50 فیصد حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہوتا ہے۔ یہاں کے حکمرانوں وزیراعلیٰ ہاﺅس، گورنر ہاﺅس، وزراءکے ہاﺅسز، بیورو کریسی، افسران کے طور طریقے، رہن سہن، طرز زندگی، شاہانہ اخراجات اور جشن کے پروگرامات اسلام آباد کے حکمرانوں سے کم نہیں ہے۔ جس صوبے کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہوں وہاں یہ شاہانہ ٹھاٹ باٹ زیب نہیں دیتے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی کرپشن و کمیشن مافیا کے ظلم و ستم کا شکار ہے۔ بلوچستان جو کہ وسائل اور ذخائر ساحل سے مالا مال مگر غربت، بے روزگاری، صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات ناپید رہیں دور دراز علاقوں کو چھوڑ دیں۔ بلوچستان کے مظلوم عوام، غریب اوربنیادی سہولیات سے محروم عوام کے نام پر سیاست تو چمکائی جارہی ہے لیکن بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔بلوچستان میں محنت کش عوام غربت، ننگ، بھوک، افلاس،تعلیم و علاج سے محرومی،بے روزگاری، دہشت گردی، بنیاد پرستی، استحصال، ظلم اور بربریت کے نہ ختم ہونے والے جبر کا شکار ہیں۔ظلم، جبر اور استحصال پر چلنے والے اس ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام اورنا اہل حکمرانوں کیخلاف غیر متحد ہو کر مصالحانہ طبقاتی جدوجہد کرنی ہوگی۔ نوجوانوں، صحافیوں، طلبہ، طالبات، خواتین، علمائے کرام، مدارس و سکولز کے طلبہ، ملازمین، آفیسرز، اساتذہ کرام، موثر افراد، سیاسی ورکرز کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔