• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

2″سفر جاری ہے”

تحریر:حنیف راجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 14, 2026
in کالمز
0
2″سفر جاری ہے”
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عروسہ” میگا ہٹ ڈرامہ سیریل PtvDigital پر کچھ دن پہلے اپلوڈ کیا گیا جسکے Links میرے کرم فرماؤں نے مجھے بھیجے اور فیس بک فرینڈز نے Tag کیا. عروسہ سیریل میرے کیریئر کا دوسرا سیریل تھا، پہلا سیریل "با ادب با ملاحظہ ہوشیار” تھا جس میں میرا خواجہ سرا کا مختصر رول تھا لیکن عروسہ میں میرا بہت اہم رول تھا. مذکورہ دونوں سیریل 1991 میں ہی چھ ماہ کے فرق سے ریکارڈ ہوۓ. "عروسہ” سیریل کے مجھ سے جڑے دو دلچسپ واقعات ہیں جو میں آپ سے شئیر کرنا چاہوں گا. "عروسہ” سیریل میں میرا پرانے باعتماد گھریلو ملازم کا انتہائی اہم رول تھا. کہانی کے مطابق دو ادوار ہیں، پہلے دور میں سب جوان ہیں اور عروسہ ننھی بچی ہے، دوسرا دور بیس سال بعد کا ہے جس میں ہم سب ادھیڑ عمر اور بوڑھے دکھائے جانے تھے. اور عروسہ جوان ہو جاتی ہے جو کردار مشی خان نے ادا کیا تھا۔اس رول کیلۓ میری کاسٹنگ کے حوالے سے مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کچھ تردد کا شکار تھیں، موقف یہ تھا کہ میں اسٹینڈاپ کامیڈی کے حوالے سے خاصی پہچان بنا چکا تھا اور کردار سیریس قسم کا تھا لیکن ڈائریکٹر قاسم جلالی صاحب نے میری ضمانت دی، انہیں مجھ پر بہت اعتماد تھا. ایک دن ایک بہت ہی سیریس سین کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں میں (حنیف راجہ)، نیلوفر عباسی صاحبہ اور عشرت ہاشمی صاحبہ تھیں، کچھ رونے دھونے والا سین تھا جس کا مجھ پر انحصار تھا، بس اللہ نے وہ سین مجھ سے کچھ اس طرح کروادیا کہ سین ختم ہونے کے بعد اسٹوڈیو میں تالیاں بجیں اور بجیا نے گلے لگا کر شفقت سے پیار کیا اور شاباش دی اور جلالی صاحب سے کہا کہ جلالی تمہارا انتخاب درست تھا. یہ الفاظ میرے لئے آسکر ایوارڈ سے بڑھ کر تھے. عشرت ہاشمی مرحومہ نے بھی بہت شاباش اور دعا دی، وہ نہایت اچھی انسان تھیں، اللہ غریق رحمت کرے، آمین. "عروسہ” میں میرے کردار کا نام گلو بھیا تھا لیکن دراصل اسکرپٹ میں نام کلو تھا جو مجھے پسند نہیں آیا. ایک دن سیریل کی ریہرسل ہو رہی تھی، ابھی ریکارڈنگز شروع نہیں ہوئی تھیں، تمام اداکار ڈائریکٹر قاسم جلالی صاحب کے کمرے میں جمع تھے، میں نے جلالی صاحب اور بجیا سے کہا اس کردار کا نام کلو سے کچھ اور کردیں. میری اس جرات پر بجیا اور جلالی صاحب نے ایک دوسرے کو دیکھا. اس وقت رائٹر اور ڈائریکٹر سے ایسی بات کرنا گویا بیک وقت گناہ صغیرہ و کبیرہ تکردینے کے مترادف تھا۔بجیا بولیں بیٹا اب تو میں اسکرپٹ مکمل کر چکی ہوں اب کچھ نہیں ہو سکتا. میں نے کہا آپ صرف اتنا کیجیے کہ اسکرپٹ پر جہاں جہاں لفظ کلو لکھا ہے تو کلو کے کاف پر ایک چھوٹی سی لکیر ڈال دیں تو کاف ، گاف میں تبدیل ہو جائے گا اور یوں کلو، گلو بن جائے گا. میری اس تجویز پر جلالی صاحب اور بجیا ناراض ہونے کے بجائے زور سے ہنسے. بجیا نے منہ میں پان کی گلوری رکھتے ہوئے کہا بہت شیطان ہے بھئی یہ اور یوں جلالی صاحب اور بجیا نے میری تجویز مان لی. اسی سیریل کے حوالے سے میرے اعتماد میں اس وقت اور اضافہ ہوا جب جنگ اخبار کے مڈ ویک میگزین میں نامور صحافی اور نقاد تابندہ لاری صاحبہ نے میرے کام پر خصوصی آرٹیکل لکھا اور اس وقت کی میری عمر کی مناسبت سے میرے کام کو بہت پختہ قرار دیا. میرا سفر اللہ کے فضل و کرم سے آج بھی کا میابی سے جاری ہے، بس گذرے ہوئے سفر کا کچھ حصہ آپ کے ساتھ شئیر کیا. موجودہ و گذشتہ سفر اپنے کی اس سیریز "سفر جاری ہے” میں لیکر گاہے بہ گا ہے حاضر ہوتا رہوں گا۔

پچھلی پوسٹ

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی غریب نادار اور ضرورت مندوں کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔میاں طارق جاوید

اگلی پوسٹ

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper