• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

موت کا ایک دن معین ہے

ڈاکٹر صغرا صدف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 17, 2023
in کالمز
0
موت کا ایک دن معین ہے
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کچھ لوگوں کو موت کے خوف میں باولا ہوا دیکھتی ہوں جن کے پاس بے شمار وسائل اور تعیشات کے وسیع سلسلے ہیں مگر انھیں نہ دن کا سکون میسر ہے نہ رات کی نیند کا قرار، تو حیرت ہوتی ہے وہ گنے چنے اور ہر روز کم ہونے والے دنوں کو خوف کی اگ میں پھونکتے جاریے ہیں۔ ہم سب جانتے اور یقین رکھتے ہیں کہ جو رات قبر میں ہے اسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ بڑے بڑے طاقتور ائے، زمانے کو انگلی کے اشارے پر نچایا،چلایا مگر جب اپنا جانے کا وقت ایا تو کوئی طبیب کام ایا نہ تدبیر کارگر ہوئی اور نہ رعب دبدبہ موت کے لمحے کو ٹال سکا، دراصل موت کے فرشتے کو جب کسی روح کو واپس لانے کا حکم جاری ہوجاتا ہے تو پھر وہ مطلوبہ جان لے کر ہی جاتا ہے بھلے وہ سمندر کی تہہ میں، محفوظ قلعوں یا فضاوں میں ہو۔آخر اس حکم والی ذات پر انسان کو بھروسہ کیوں نہیں؟ وہ کیوں اس کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔ کیونکہ اگلا جہان کسی نے دیکھا نہیں اس لئے تھوڑا بہت ڈر اور خدشہ ہر دل میں ہو سکتا ہے لیکن جو موت کو سر پر سوار ہی کرلے اس کے نفسیاتی مسلے بھی ہوتے ہیں اور شدید ترین گِلٹ بھی۔ ایسا فرد اپنی اصلیت جانتا ہے اور اس سے خوفزدہ ہوتا ہے، اسے خبر ہوتی ہے کہ وہ دنیا کو دھوکا دے سکتا ہے مالک کو نہیں، اس لئے موت کا ڈر محاسبے کا ڈر بن کر اس کی شخصیت پر طاری ہوجاتا ہے۔
کائنات ایک عجیب قسم کی سٹیج ہے جس پر مختلف کردار اتے جاتے رہتے ہیں۔کس نے کتنی دیر ٹھہرنا ہے اور کیا کردار ادا کرنا ہے یہ فیصلہ اور سکرپٹ قدرت نے ہر فرد کو دے کر بھیجا ہے۔ جو بھی فرد اپنی ذات پر توجہ دیتا ہے اسے سکرپٹ کی عبارت دکھائی اور سلجھائی دینے لگتی ہے اور اگر وہ اس کے مطابق اپنی زندگی کرنے کی کوشش کرے تو کامیاب ٹھہرتا ہے۔ اس لیے کہ اس سکرپٹ کے مطابق اس کی ذات کے اندر مشینری فٹ کی گئی ہوتی ہے یعنی ایسے رجحانات عطا کیے جاتے ہیں جو کسی مخصوص شعبے میں ضروری ہوتے ہیں۔کروڑوں سالوں سے یہ کائنات اباد ہے اور جانے کب تک اباد رہے۔ کبھی کبھی ہمارے سامنے کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو خدا کی موجودگی کے ساتھ ساتھ اس کی قدرت کی بے نیازی کو بھی عیاں کرتے ہیں۔ میں ظفر مسعود صاحب کی اپ بیتی پڑھ رہی تھی جس میں انہوں نے جہاز کریش ہونے کے پورے واقعے کو بڑی تفصیل اور گلوگیر و پر تشکر لہجے میں بیان کیا ہے۔ اب یہ عام واقعہ نہیں ہے۔تصور کیجئے اتنا بڑا جہاز جب گرتا ہے تو ایسے بکھرتا ہے کہ لوہے کے ٹکڑے ادھر ادھر اڑتے نظر اتے ہیں وہاں گوشت پوست کا انسان کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے۔یہ کوئی اتفاق نہیں تھا بچت کے تمام طریقے سیٹ کر دئیے گئے تھے۔ جہاز میں وہ سیٹ عنایت کی گئی جس کو اٹھا کر گاڑی کے اوپر رکھا جائے اور اگر زندگی مقصود نہ ہوتی تو وہ سیٹ سخت سڑک پر بھی گر سکتی تھی اور کوئی تیز رفتار گاڑی اس کو ٹھوکر مارتی اڑا کر رکھ سکتی تھی جہاز سے بذریعہ چھت لینڈ کرتے ہوئے ٹانگوں اور گھٹنوں پر جو چوٹیں ائیں وہ سر پر بھی ا سکتی تھیں لیکن صرف درد کا احساس دلانا مقصود تھا زندگی کو ختم کرنا نہیں۔ ایک وجہ یہ بھی کہ قدرت نے جو امکانات اور صلاحتیں کسی وجود میں رکھی ہوتی ہیں جب تک ان کی معیاد باقی ہوتی ہے، ایسی زندگی کو خدا اپنے خاص کرم سے باقی رکھتا ہے، کہ اس سے کوئی بڑا کام لینا مقصود ہوتا ہے۔ظفر مسعود صاحب ایک انتہائی علیم اور قابل انسان ہیں انہوں نے اپنی قابلیت سے اپنے ادارے اور ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے احسن اقدامات کرکے ایک عالم سے پزیرائی وصولی ہے۔ وہ شاندار علمی اور ادبی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں اور ان کی اپنی ذات میں علم و ادب کی چاشنی بھری ہوئی ہے۔ موت سے ڈرنے والے ان کی زندگی کی مثال سامنے رکھیں اور جیتے جی سروں سے خوف کے کالے تابوت اتار پھینکیں۔ یاد رہے پوری انسانی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ موجود نہیں جب کوئی جادوئی ٹوپی موت کے فرشتے کی راہ روک سکی ہو، سو سکون سے جئیں اور دوسروں کو جینے دیں۔ دل اور ذہن کو ایک ٹریک پر لا کر خلقِ خدا کی خدمت و بھلائی سے جُڑ جائیں خدا بھی مل جائے گا اور اطمینان قلب بھی۔ دنیا اپ سے پہلے بھی چل رہی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہے گی۔ دنیا کا بادشاہ جانے۔

پچھلی پوسٹ

ایف آئی اے نے مزید 3 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے

اگلی پوسٹ

آصف علی زرداری نے بڑے پیر صاحب پاگارہ کو کیسے رام کیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آصف علی زرداری نے بڑے پیر صاحب پاگارہ کو کیسے رام کیا

آصف علی زرداری نے بڑے پیر صاحب پاگارہ کو کیسے رام کیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper