• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

سیلاب کی تباہ کاریوں میں مخیر حضرات تعاون کریں

تحریر: رحمت خاں وردگ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 19, 2025
in کالمز
0
سیلاب کی تباہ کاریوں میں مخیر حضرات تعاون کریں
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس سال بھی خیبرپختونخواہ‘ پنجاب اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ہم قیادت کے لحاظ سے بدقسمت قوم ہیں جنہیں سیاستدانوں ‘ بیورو کریسی اور بزنس مینوں نے لوٹا ہے اور ملک میں تمام تر قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ہم اس حال میں ہیں کہ اﷲ کی جانب سے برستی رحمت ہمارے لئے زحمت بن چکی ہے حالانکہ دنیا میں دیگر اقوام اس طرح کی قدرتی آفات کے نقصانات کم سے کم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر آئندہ اپنی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں اس بارے میں کوئی قومی حکمت عملی نہیں ہے۔ صوبوں کے درمیان سیاستدانوں کی مبینہ بداعتمادی کے باعث ہم آبی ذخائر کی تعمیر نہیں کر پائے اور اب بھی اس بارے میں بطور مجموعی ہم سدھرنے کو قطعی تیار نہیں ہیں۔ ملک کے وسائل سیاستدانوں نے لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں اور عام آدمی کی حالت ابتر ہے۔ یہاں کاروباری طبقے نے بھی قیام پاکستان سے اب تک قرض معاف کراکر جائیدادیں بنائی ہیں۔ اگر قرض معاف کرانے والوں کی فہرستیں شائع کی جائیں تو بڑے بڑے کاروباری افراد منہ چھپاتے پھریں۔
سیلاب سے جہاں خوراک کی پیداوار کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں وہیں لاکھوں متاثرین بے گھر ہوکر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرکے ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کرنی ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ فلڈ کینالز کی تعمیر سے سیلابی پانی کو ان علاقوں میں منتقل کرنے کے ہنگامی منصوبے بنانے ہوں گے جہاں آبپاشی کے لئے پانی کی قلت رہتی ہے۔ اس طریقے سے بارشیں ہمارے لئے رحمت بن جائیں گی۔ اس سال کسان سے 2200روپے من گندم خریدی گئی اور اب سیلاب آتے ہیں مافیا نے آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں۔ تادم تحریر خبریں آرہی ہیں کہ اسلام آباد میں آٹے کی قلت ہے اور منہ مانگی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔ حالانکہ کسانوں کے ساتھ جو طرز عمل اختیار کیا گیا تھا میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ کئی کسان صرف اپنی ضرورت کی گندم پیدا کرنے کا عزم کرچکے ہیں کیونکہ جس فصل کی فروخت پر لاگت ہی نہ مل سکے‘ اس کے لئے محنت کیوں کریںگے؟ زراعت کی تباہی میں حکومتی پالیسیاں قصوروار ہیں۔ اسی طرح گنے اور کپاس کی قیمتوں اور فصل کی لاگت کا حساب کریں تو کسان کو پریشان کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ اب سیلاب سے کسان سڑک پر آگیا ہے۔ خوراک میں خودکفالت کی بجائے ہمارا ملک سیاستدانوں کی طویل نااہلیوں کے باعث خوراک درآمد کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صدر‘ وزیراعظم‘ سپریم کورٹ و تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور جج صاحبان‘ وفاقی کابینہ‘ چیئرمین سینیٹ‘ اراکین سینیٹ‘ تمام گورنرز‘ چاروں وزرائے اعلٰی رضاکارانہ طور پر اپنی ‘ کابینہ‘ ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور صوبائی بیوروکریسی کی ایک ایک ماہ کی تنخواہیں سیلاب ریلیف فنڈ قائم کرکے اس میں دے دیتے اور ساتھ ہی ساتھ صوبائی فلڈ ریلیف فنڈ میں اپنے مقامی صنعت کاروںاور کاروباری افراد سے بھی امداد کی اپیل کی جاتی۔ اسی طرح تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کی تنخواہوں سے مناسب کٹوتی کرکے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا جانا چاہئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں میں پوری قوم کے مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر معاشی امداد کریں۔ پنجاب میں 1کروڑ لوگوں‘ سندھ میں 25لاکھ ‘ خیبرپختونخواہ میں 15لاکھ اور بلوچستان میں 10لاکھ سیلاب متاثرین کو فی کس 1لاکھ روپے امداد کا اعلان ہونا چاہئے اور یہ امداد ہر صورت سیلاب متاثرین تک پہنچے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں کو آباد کرکے کاشتکاری کا آغاز کرنے کے قابل ہوسکیں۔ 1لاکھ امداد بے گھر کسان کی دوبارہ گھروں میں آبادکاری کے لئے انتہائی کم ہے لیکن کچھ نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے۔
اس موقع پر قرض معاف کرانے والے بڑے نامور کاروباری افراد کا فریضہ بنتا ہے کہ جس قوم کی قومی دولت لوٹ کرآپ دولت مند بنے ہیں‘ اس قدرتی آفت کے وقت اس قوم کو لوٹی گئی دولت کا معمولی حصہ لوٹاکر تباہ حال سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اوراپنے گھروں میں دوبارہ آبادکاری کے بعد وہ اپنی زمینوں پر دن رات محنت کریں گے تو ملک موجودہ بحران سے تیزی سے نکل آئے گا۔ ملک ہے تو ہم سب ہیں اورہمارا قومی فریضہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق بڑھ چڑھ کر چاروں صوبائی فلڈریلیف فنڈ میں مناسب رقوم دیں ۔ جس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے اب وقت ہے کہ ہم اس ملک کے پریشان حال سیلاب متاثرین کی دل کھول کرامداد کریں۔ میں ذاتی طور پر جس قابل ہوں‘ چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے حکومتوں کو مال امداد پیش کروں گا۔ تمام مخیر حضرات بھی رضاکارانہ طور پر آگے آکر صوبائی حکومتوں کی مالی مدد کریں۔
وفاقی و تمام صوبائی حکومتیں اپنے طورپر سیلاب متاثرین کے لئے بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہیں اورلوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پاک فوج کی مدد سے ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے۔ این جی اوز بھی اپنے طور پر لوگوں کے لئے امداد پہنچانے میں مصروف عمل ہیں لیکن سیلاب سے اس قدر تباہی ہوئی ہے کہ لوگوں کی تیار فصلیں دریا بردہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مویشی ہلاک ہوئے ہیں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے وہ ریلیف کیمپوںمیں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر موقع پر ملک اوراسکی عوام کی خدمت کی ہے۔
زلزلہ‘ سیلاب‘ قدرتی آفات‘ دہشت گردی سمیت ہر موقع پرہماری مسلح افواج نے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا ہے اور ہمارے دلیر بہادر افسران و جوان عام آدمی کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ سیاستدانوںکی نااہلی کے باعث ہمارے سول ریلیف اداروں میں اس قدر صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ خدانخواستہ کسی بڑی قدرتی آفت میں فوج کی طرح کا موثر ریلیف آپریشن کرسکیں۔ اس بارے میں بھی سیاستدانوںکو سوچنا چاہئے کہ سول اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید ترین آلات و مشینری کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ زیادہ تر اموات اور نقصانات کی وجہ صرف نااہلی ہے۔
سیلاب نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس موقع پرتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ باہمی سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کرسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک قوم بن کر سوچیں اور مل جل کر متاثرین کی جلد ازجلد بحالی کے لئے اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔ سیلاب کے بعد قدرتی آبی وسائل سے مکمل استفادے کے لئے بھی اتفاق رائے سے قومی جامع منصوبہ بندی کرکے ترقیاتی کام ہونے چاہئیں۔ بطور قوم ہم دنیا کی ناشکرگزار قوم ہیں اور ہم پر اس وقت اﷲ کا عذاب نازل ہے۔ اب بھی ہدایت کے راستے پر آجائیں اور اﷲ سے معافی کے

پچھلی پوسٹ

امریکی سیاسی یونٹ کے سربراہ کی قائم مقام گورنر و اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

اگلی پوسٹ

پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری کی سابق گورنر مرحوم نواب دلاور خانجی نواب آف جونا گڑھ کی شریک حیات مسرت جہاں شاہ بیگم کی عیادت کی ان پھولوں گلدستہ پیش کیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری کی  سابق گورنر مرحوم نواب دلاور خانجی نواب آف جونا گڑھ کی شریک حیات مسرت جہاں شاہ بیگم کی عیادت کی ان پھولوں گلدستہ پیش کیا

پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری کی سابق گورنر مرحوم نواب دلاور خانجی نواب آف جونا گڑھ کی شریک حیات مسرت جہاں شاہ بیگم کی عیادت کی ان پھولوں گلدستہ پیش کیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper