• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

کیا کہتے ہیں جناب عزیز اللہ خان۔۔۔۔؟؟؟

نیوز روم/امجد عثمانی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 17, 2025
in کالمز
0
کیا کہتے ہیں جناب عزیز اللہ خان۔۔۔۔؟؟؟
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب پولیس کے سابق ڈی ایس پی جناب عزیز اللہ خان”آگ بگولہ” ہیں کہ لاہور پریس کلب کے صدر جناب ارشد انصاری نے ایک پولیس افسر کی بیٹی کے "ایک کروڑ تیس لاکھ”مالیت کے مبینہ بیش قیمت لہنگے کا ذکر کیوں کیا؟کوئی خان صاحب کو بتائے کہ عالی جاہ۔۔۔۔صحافی کا کام ہی خبر دینا ہے۔۔۔سوال اٹھانا ہے۔۔۔۔کون سا نجی معاملہ ؟؟کوئی ان کو یہ بھی بتائے کہ ہر”مسند نشین” جواب دہ ہے۔۔۔۔۔یہاں تک کہ اپنے کرتے کی لمبائی کا بھی جواب دہ۔۔۔۔اصولوں کا بھاشن دیتے وہ ریاست مدینہ میں امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے محاسبے کا ایمان افروز واقعہ کیوں بھول گئے۔۔۔۔؟شومئی قسمت کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حال یہ ہے کہ حاضر سروس وزیر دفاع جناب خواجہ آصف اس سے بھی مہنگا انکشاف کر چکے۔۔.وہ 4 ارب کی سلامی کی دہائی دے رہے ہیں۔۔۔۔پھر بھی عزیز اللہ خان صاحب کہتے ہیں کہ کوئی صحافی سوال نہ کرے۔۔۔حضور کیوں نہ کرے؟ہاں احتساب کے باب میں صدر لاہور پریس کلب سمیت کسی صحافی عہدیدار کو بھی استثنی نہیں اور یہ محاسبہ ہر سال ووٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔۔۔عزیز اللہ خان کبھی لاہور پریس کلب کا الیکشن دیکھیں ان پر صحیح معنوں میں جمہوریت کا مفہوم کھلے گا۔۔۔۔چشم فلک نے صدیوں پہلے ریاست مدینہ میں یہ نظارہ بھی دیکھا۔۔۔۔سیدنا عمر بن عبد العزیز کے دور میں ایک گورنر نے دو مختصر خطبے دیے جن کا ایک ایک لفظ اندھیرے میں جگنو ہے۔۔۔محمد بن عروة یمن کے گورنر بن کر شہر میں داخل ہوئے تو لوگ قطار اندر قظار استقبال کے لئے کھڑے ہوۓ تھے۔۔۔۔لوگوں کا خیال تھا کہ نئے گورنر صاحب لمبی چوڑی تقریر کریں گے لیکن محمد بن عروہ نے صرف ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔۔۔۔وہ جملہ تھا:”لوگو یہ میری سواری میری ملکیت ہے۔۔۔ اس سے زیادہ لیکر میں واپس پلٹا تو مجھے چور سمجھا جائے”محمد بن عروہ گورنری کے ماہ و سال پورے کرکے واپس چلے تو لوگ ان کے فراق پر آنسو بہا رہے تھے۔۔۔ اس دن بھی لوگوں کا جم غفیر موجود تھا اور امید تھی کہ گورنر صاحب لمبی تقریر کریں گے لیکن محمد بن عروہ نے ایک بار پھر ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔۔۔۔وہ جملہ تھا:لوگو یہ میری سواری میری ملکیت تھی۔۔۔۔میں واپس جا رہا ہوں۔۔۔۔ میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں۔۔۔۔ !!یہ زیب داستان نہیں اور صدیوں پرانا قصہ بھی نہیں۔۔۔جماعت اسلامی کے سابق امیر جناب منور حسن کی بیٹی کی شادی ہوئی۔۔۔۔شادی میں ملک کی اہم ترین سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔۔۔۔ لاکھوں روپے سلامی اور سونے کے کئی سیٹ بطورِ تحفہ ملے۔۔۔۔ رخصتی سے پہلے منور حسن دختر نیک اختر سے مخاطب ہوئے:بیٹی! اگر میں اس منصب پر نہ ہوتا تو یہ تحفے ہمیں کبھی نہ ملتے۔۔۔۔ یہ تحفے مجھے اور آپ کو نہیں۔۔۔امیر جماعت اسلامی کو ملے ہیں۔۔۔۔پھر جناب منور حسن نے سبھی تحائف جماعت اسلامی کے بیت المال میں جمع کرادیے۔۔۔۔سوال ہے کہ ایک دینی سیاسی جماعت کے امیر جواب خود احتسابی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں تو سرکاری خزانے سے زندگی بتانے والے افسر جواب دہ کیوں نہیں۔۔۔؟؟؟کیا کہتے ہیں جناب عزیز اللہ خان صاحب؟؟؟؟

پچھلی پوسٹ

بھارت کینیڈا تعلقات کی بحالی، خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

اگلی پوسٹ

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper