• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے: سول سوسائٹی ارکان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 15, 2024
in مقبوضہ کشمیر
0
بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے: سول سوسائٹی ارکان
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی طرف سے اعلانیہ یا غیراعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے آزادی اظہار اور سیاسی سرگرمیاں ہمیشہ نشانے پر رہی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران دفعہ 370اور 35-Aکوان کی اصل حالت میں بحال کرنے ، مظالم  کے خاتمے اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مختلف طریقوں سے اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر بے اختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور سیاسی کارکنوں کی آوازوں کو بندوق کی نوک پر اور کالے قوانین کے نفاذ سے دبا یا جارہا ہے جبکہ 5اگست 2019 کوبھارت کے غیر قانونی فیصلوں کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی صحافت مزید کم ہوگئی ہے اور اس کا گلا گھونٹنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ متنازعہ علاقے میں بھارت کے آبادکاری منصوبے کا مقصد اکثریت کو محکوم بنانا ہے اور وہ کشمیریوں سے زیادہ سے زیادہ زمینیں چھین کر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کو ایک ہندواکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں اور شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی میتین ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے بار بار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سول سوسائٹی ارکان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں اور پالیسیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نوآبادیاتی ایجنڈے کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں قابض بھارتی فورسز اورایجنسیوںنے حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں ڈالا اوران پر تشدد کیا۔  انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کا منصفانہ اور معقول حل تلاش نہیں کیا جاتا، کشیدہ صورتحال میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کے حل کے لیے مثبت اقدامات کرے۔

پچھلی پوسٹ

بھارتی معیشت کے بارے میں مودی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب

اگلی پوسٹ

بی جے پی بھارت میں جمہوریت کو ختم کر دے گی: ملکارجن کھڑگے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

بی جے پی بھارت میں جمہوریت کو ختم کر دے گی: ملکارجن کھڑگے

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper