اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک )
ملک میں سائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں سائیکلوں کے 90752 یونٹس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سائیکلوں کے 87137 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جنوری میں ملک میں 13223 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو دسمبرکے مقابلہ میں 0.52 فیصد اورگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 11.99فیصدزیادہ ہے، دسمبرمیں ملک میں سائیکلوں کے 13145 یونٹس اورگزشتہ سال جنوری میں 11799 یونٹس کی پیداورریکارڈکی گئی تھی۔