لاہور( بیورو رپورٹ )خواتین کے مسائل کے لئے بنائے گئے تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن مزنگ کی ایس ایچ او حاجن آسیہ، سب انسپکٹر ثنیہ اور اے ایس آئی صباء نے مزنگ کے علاقہ میں واقعہ شیشہ کیفے پر ریڈ کیا تو 30 سے 35 کی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں کیفے میں شیشہ فلیور سے لطف اندوز ہو رہے تھے جس پر حاجن آسیہ نے مینجر سے ڈیل کی اور 6 لاکھ میں مک مکا کرتے 30 لڑکے لڑکیوں کو چھوڑ کر صرف ایک شخص پر مقدمہ درج کیا اور موقع پر موجود جوڑے کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ مزید نکال لئے اور سامان ضبط کر لیا خواتین کی خدمت پر مامور ایس ایچ او ویمن حاجن آسیہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ساڑھے سات لاکھ کی رشوت مبینہ طور پر وصول کرتے کیفے مینجر سے ڈیل کی اور محکمہ پنجاب پولیس کی خواتین کو بدنام کیا ہے جس کے خلاف انکوائری عمل میں لانی چاہئے