• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔

فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20ویں اوورز کی آخری گیند پر ہدف مکمل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی، مارٹن گپٹل نے 50 اور اعظم خان نے 30 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم 19 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، جبکہ کولن منرو اور نسیم شاہ نے 17، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کے افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم کو فتح گر آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 18, 2024
in کھیل
0
پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیت لیا,پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔واضح رہے کہ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20ویں اوورز کی آخری گیند پر ہدف مکمل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی، مارٹن گپٹل نے 50 اور اعظم خان نے 30 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم 19 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، جبکہ کولن منرو اور نسیم شاہ نے 17، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کے افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم کو فتح گر آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یونائیٹڈ نے اس سے قبل 2016 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا۔ملتان سلطانز کی اننگزملتان سلطانز کی پہلی دو وکٹیں 14 کے مجموعے پر ہی گر گئی تھیں، تاہم محمد رضوان اور عثمان خان نے 53 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔ رضوان 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تاہم انکے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ اننگز نہ کھیل سکے تاہم عثمان خان کی 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 32 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سلطانز کا ٹوٹل 9 وکٹوں پر 159 رنز تک پہنچا دیا۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 5 اور اور شاداب خان نے 3 وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی۔ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل مقابلے کے لیے اسلام آباد کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور اوبیڈ مک کوئے پر مشتمل تھی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی پر مشتمل تھی۔

پچھلی پوسٹ

سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کوایف آئی اے نے طلب کرلیا

اگلی پوسٹ

بلوچستان میں کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔شدت 5 اعشاریہ 4 تھی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

بلوچستان میں کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔شدت 5 اعشاریہ 4 تھی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper