کراچی(نمائندہ خصوصی)بینکوں کے نمائندے بن کر جعلی کالیں کرکے کھاتے داروں سے بھاری رقوم نکالنے والے ملزمان کے 3 رکنی گروہ کو ایف آئی اے سائبرکرائم کے عملے نےکراچی کے علاقےگلشن اقبال سےگرفتار کرلیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کرکے جعلی کال کرتے تھے، ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے غلط استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈ کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کے لیے بھی استعمال کرتے تھے