کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی نگراں کابینہ کے الوداعی اجلاس میں وزیراعلیٰ اور وزیر صحت میں تلخ کلامی ہوگئی۔سندھ کی نگراں کابینہ کے الوداعی اجلاس میں نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد
خالد نیاز میں تلخ کلامی ہوئی۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نگراں وزیراعلیٰ پر کبھی براہ راست اور کبھی سیکریٹری صحت کے ذریعے ان کے محکمے میں مداخلت کا الزام لگایا تو نگراں وزیراعلیٰ نے ان کے الزامات کی تردید کی۔ذرائع کے مطابق گرما گرمی کے باعث اجلاس کو جلد ختم کرنا پڑا۔جلاس کے دوران نگراں وزیر ایشور لعل نے بھی نگراں وزیراعلیٰ پر تنقید کی تھی۔نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اجلاس کے بعد کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے انہیں دھمکیاں دی ہیں، وہ وکلاء سے بات کررہے ہیں اور اس پر نوٹس دیں گے
