• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

نریندرہ مودی مقبوضہ ریاست کے دورے سے پہلے اپنے جنگی جرائم اور دہشت گردی کا حساب دیں:عزیراحمدغزالی

ریاست جموں کشمیر پر حملہ آور ہے جہاں کے ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو دس لاکھ فوجیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں ، ظالمانہ کالے قوانین اور بھارتی عدلیہ کو بطورِ ہتھیار استعمال کرکے جبرا غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قابض ملک کے وزیراعظم کے دورے کو کشمیری عوام مسترد کرتے ہیں ۔ پاسبان حریت جموں کشمیر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 19, 2024
in مقبوضہ کشمیر
0
نریندرہ مودی مقبوضہ ریاست کے دورے سے پہلے اپنے جنگی جرائم اور دہشت گردی کا حساب دیں:عزیراحمدغزالی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مظفرآباد:( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی نے کہا ہیکہ ہندوستان ایک بدترین سامراج کی شکل میں ریاست جموں کشمیر پر حملہ آور ہے جہاں کے ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو دس لاکھ فوجیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں ، ظالمانہ کالے قوانین اور بھارتی عدلیہ کو بطورِ ہتھیار استعمال کرکے جبرا غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے جموں پر میڈیا کے نام جاری شدہ ایک بیان میں عزیراحمدغزالی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام پہلے ہی بھارتی حکمرانوں اور قابض افواج کے ہاتھوں بدترین مظالم اور فریب کاریوں کا شکار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نریندرہ مودی کا مجوزہ دورہ جموں کشمیر کے لیئے ترقی نہیں بلکہ کسی اور عذاب و آزمائش کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی غاصب حکومت نے 2015 سے جموں کشمیر میں شہریوں کیخلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ جموں کشمیر میں بپا بھارت مخالف عوامی انقلابی تحریک کو کچلنے کے لیئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 9 برسوں میں تینتالیس ہزار شہریوں کو گرفتار کیا ۔ بی جے پی کی سفاک دہشت گرد حکومت نے اڑھائی ہزار سے زائد کشمیری شہریوں کو شہید کیا اور تیس ہزار سے زائد شہری زخمی کیئے گئے ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ نریندرہ مودی کے دور حکومت میں 8 جولائی 2016 کو معروف آزادی پسند کشمیری مزاحمت کار برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کر کے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوششیں کی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان وانی کی شہادت کے بعد مودی حکومت نے ایک منصوبے کے تحت سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو جن میں ڈاکٹرز ، پروفیسرز سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل تھے جعلی فوجی جھڑپوں میں قتل کرکے نسل کشی کی گئی ۔ مودی حکومت نے عوامی جدوجہد کو روکنے کیلئے کشمیری خواتین پر حملوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ہزاروں کشمیری بچوں اور بچیوں کو پیلٹ گنوں کے مہلک حملوں سے اندھا کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پاکستان کی فریقانہ حیثیت کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف 5 اگست 2019 کو ریاست کو دولخت کرنے اور ریاستی تشخص ختم کرنے کے بدترین ظالمانہ اقدامات اٹھائے ۔ مودی حکومت نے عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے ہزاروں شہریوں جن میں حریت قیادت ، کارکنان ، تاجر ، وکلاء ، سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین ، صحافی ، انسانی حقوق کے کارکن ، سیئول سوسائٹی کے ممبران سمیت خواتین کو گرفتار کیا۔ نریندرہ مودی حکومت مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں بھارتی شہریوں کو غیر قانونی ڈومیسائل جاری کرنے کہ ناقابلِ قبول اقدامات کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے ۔ دہلی کی مسلط کردہ ایجنسیز "این آئی اے” اور "ایس آئی کے” جموں کشمیر میں ریاستی اور شہری زمینوں پر قبضے جما رہی ہیں جبکہ مقامی ریاستی شہریوں کی جائیدادوں کو مسمار یا قبضے میں لیا جا رہا ہے۔ عزیر غزالی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جبرواستبداد کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے تئیں نفرت ، بغض اور عداوت میں بھارتی سپریم کورٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں جس نے 11 دسمبر 2023 کو ریاست جموں کشمیر کے خلاف اٹھائے گئے مودی حکومت کے اقدامات کی نہ صرف توثیق کی بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست کو ہندوستان کا حصہ قرار دے کر عدل وانصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ بھارت یہ جان لے اسکے فوجی قبضے اور جبری حاکمیت کیخلاف ریاست جموں کشمیر کے عوام اپنی مزاحمت کو تاحصول آزادی جاری رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ نریندرہ مودی جموں کشمیر کے دورے سے سوائے نفرت کے کچھ بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

Previous Post

محسن حسن خان کو آرٹس کونسل کراچی میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا

Next Post

الیکشن 2024 کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے جائیں ۔اشرف میمن۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
الیکشن 2024 کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے جائیں ۔اشرف میمن۔

الیکشن 2024 کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے جائیں ۔اشرف میمن۔

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper