ٹوبہ ٹیک سنگھ(برہان بابر نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور کرنل سبحانی نےمرکزی الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچارج کنٹرول روم نے صوبائی وقومی حلقوں کی جیوٹیگنگ و الیکشن کے لئے دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد نعیم نے کنٹرول دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو پرامن و شفاف انتخابات کے لئے مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے فول پروف پولنگ سکیم تیار کی گئی ہے۔ ریٹرننگ افسران میرٹ پر امیدواروں کیلئے انتخابی ماحول فراہم کریں۔