• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

ٍطوفان الاقصیٰ ( حصہ اول)

مسعود انور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 11, 2023
in کالمز
0
ٍطوفان الاقصیٰ ( حصہ اول)
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
لکھنے کے لیے تو بہت سارے موضوعات ہیں کہ دنیامیں تبدیلی کی رفتار تیز سے تیز تر ہوتی جارہی ہے تاہم آغاز طوفان الاقصیٰ سے کرتے ہیں کہ یہ معاملہ تازہ ترین بھی ہے اور احباب اس  کے بارے میں جاننے کے لیے مشتاق بھی ہیں اور مسلسل اس بارے میں تقاضا بھی کررہے ہیں ۔
گزشتہ سنیچر  سات اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح  ساڑھے چھ بجے راکٹوں کی فائرنگ سے  حماس نے اسرائیل پر حملوں کا آغاز کیا ۔ حماس کے مطابق اس نے بیس منٹ میں پانچ ہزار راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد نصف تھی ۔
حماس کی اسرائیل پر حملے کے دن کی اہمیت صرف اتنی نہیں تھی کہ سنیچر ہونے کی وجہ سے  یہ اسرائیل میں چھٹی کا دن تھا کیونکہ  پورا اسرائیل گزشتہ ایک ہفتے سے چھٹی پر تھا کہ یہودیوں کی عید یوم العرش (Sukkot)   کی وجہ سے اسرائیل میں تعطیلات تھیں ۔ یہ تعطیلات کا آخری اہم دن تھا کہ اس روز (Sabbath)   یعنی یوم السبت بھی تھا ۔  اس دن کی  اسرائیل کے لیے اپنی ایک اور بھی خاص اہمیت ہے کہ اس دن  اسرائیل پر شام اور مصر کے مشترکہ حملے کو پچاس برس پورے ہوئے تھے ۔   چھ اکتوبر 1967 کو بھی اسرائیل کا  اہم ترین تہوار یوم الکفارہ (Kippur day)   تھا کہ مصر اور شام نے مشترکہ طور پر اسرائیل پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل کو نہ صرف شام ، مصر اور اردن کے اہم علاقوں پر قبضے کرنے کا موقع ملا تھا بلکہ اسے اپنی حکومت کو مستحکم کرنے اور موجودہ صورتحال تک لانے کے لیے لانچنگ پیڈ قائم کرنے کا بھی موقع ملا تھا ۔ سات اکتوبر کو حملے کے آغاز سے لے کر  رات تک جو کچھ بھی ہوا ، اسے دہرانا وقت کا ضیاع ہے  کہ یہ سب جانتے ہیں ۔ ہم حملے کی نوعیت اور اس کے بعد کے حالات  و نتائج پر بات کرتے ہیں ۔ حماس  نے اسرائیل پر جو راکٹ برسائے ، ان  کے بارے میں کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ انہیں راکٹ تو کہا جاتا ہے مگر ان  کے کبھی بھی وہ نتائج نہیں رہے جو ایک عام سے چھوٹے راکٹ کے بھی ہوتے ہیں ۔ یہ اصل میں لوہے کے پائپ ہوتے ہیں جن میں کھاد اور دیگر دھماکہ خیز مادہ بھرا ہوتا ہے ۔ اس میں کوئی مواصلاتی یا نیوی گیشن کا نظام نہیں ہوتا کہ یہ کسی خاص اور مطلوبہ ٹارگٹ کو ہٹ کرسکیں ۔ بس یہ کسی ایک مخصوص زاویے سے فائر کیے جاتے ہیں کہ  پروجیکٹائل بناتے ہوئے کسی خاص علاقے میں جا گریں ۔ ان کو فائر کرنے کا وہی طریقہ ہے جو ایک فٹبالر فٹ بال کو ہٹ لگاتے ہوئے اپناتا ہے ۔ حماس اس سے قبل بھی دسیوں  مرتبہ یہ راکٹ اسرائیل پر فائر کرچکی ہے مگر ان  کا قابل ذکر فائدہ نہ پہلے کبھی ہوا اور نہ اب ہوا
راکٹوں کی فائرنگ کے علاوہ سات اکتوبر کو ہونے والے حملے میں  جو نیا تھا وہ حماس کے جنگجووں کی اسرائیل کے اندر پیش قدمی تھی ۔ حماس نے غزہ و اسرائیل کی سرحد کے ساتھ لگی باڑھ کو توڑا، جس کے ذریعے اس کے موٹر سائیکل پر سوار افراد اسرائیل کے اندر داخل ہوئے ، اس نے پیرا گلائیڈنگ کی جس سے اس کے جنگجو اسرائیل کی سرحد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ، اس نے کشتیوں کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے کی کامیاب کارروائی کی ۔ گو کہ یہ سب بھی بہت بڑے پیمانے پر نہیں تھا ۔ صرف سات موٹرسائیکلیں ، تین کشتیاں اور دس سے بھی کم پیرا گلائیڈر اس ابتدائی آپریشن کا حصہ تھے ۔ اس کے بعد مزید فلسطینی اندر پہنچے تو انہوں نے بھاگتے اسرائیلیوں کو قیدی بنایا ۔
یہ تو وہ صورتحال ہے جو حالات سے ذرا سی بھی دلچسپی رکھنے والا جان سکتا ہے ۔ اس کارروائی کے بعد اسلامی دنیا میں ایک سرخوشی کی سی کیفیت ہے ۔ ایران  اور ترکی میں  بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ، اس دن کو یوم الفتح قرار دیا گیا ۔ مغربی میڈیا  اور خود اسرائیلی میڈیا نے اسے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی قرار دیا ۔ ماضی کے برخلاف ، اسرائیل نے اپنے ایک ایک نقصان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ۔ جس کے بعد اسلامی دنیا میں مزید جوش بڑھ گیا اور سوشل میڈیا کو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ جیسے اب اسرائیل کے خاتمے اور القدس کی آزادی کا دن آ پہنچا ہے ۔ کیا ایسا ہی ہے ، اس اہم ترین سوال پر گفتگو آئندہ آرٹیکل میں ان شاء اللہ تعالیٰ ۔
پچھلی پوسٹ

لاڑکانہ:پولیس اور پریس لازم ملزوم ہیں، پریس کے بنا حکومت اور پولیس ادھوری ہے کیونکہ جراٸم کی نشاندہی میں پریس کا کلیدی کام ہے:ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی

اگلی پوسٹ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری 930 فلسطینی شہید، مجاہدین کی کارروائیوں میں 1290 صہیونی جہنم رسید

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری 930 فلسطینی شہید، مجاہدین کی کارروائیوں میں 1290 صہیونی جہنم رسید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری 930 فلسطینی شہید، مجاہدین کی کارروائیوں میں 1290 صہیونی جہنم رسید

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper