• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جی ڈی اے کا اپوزیشن لیڈر سندھ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

رعنا انصار نقوی مشترکہ امیدوار ہونگی، اتحادسندھ کی محرومیوں اور پیپلزپارٹی کے ناجائز اقتدار کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہم صرف مشترکہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ایک ساتھ جمع نہیں ہوئے بلکہ ہم نے دیہی اور شہری سندھ کی خلیج کو پر کرنا ہے،مصطفی کمال کی گفتگو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 25, 2023
in پاکستان
0
جی ڈی اے کا اپوزیشن لیڈر سندھ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا، رعنا انصار نقوی مشترکہ امیدوار ہونگی، دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اتحاد صرف اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے نہیں بلکہ سندھ کی محرومیوں اور پیپلزپارٹی کے ناجائز اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ زرداری سندھ کا مودی ہے سندھ میں2018 کے نتائج دہرانے نہیں دینگے اس بات کا اعلان ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماو¿ں ڈاکٹر صفدر علی عباسی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفےٰ کمال، سردار عبدالرحیم و دیگر نے فنکشنل لیگ ہاو¿س میںمنعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن، رعنا انصار نقوی، نند کمار، حسنین علی مرزا، عبدالرزاق راہموں، علی خورشیدی، نسیم راجپر، ارشد شر بلوچ و دیگر موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ آج ایم کیوایم پاکستان کے دوست ہمارے پاس آئے تھے ہمارے کئی اجلاس ہوئے ہیں آج کے اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ جنرل سیکریٹری جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماو¿ں کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے نام پر مذاکرات ہوئے ہم ماضی میں بھی سندھ کے ایشوز پر اکٹھے رہے ہیں ایوان میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتا ہے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے کے ارکان کافی سرگرم ہیں اس سے متعلق تین چار میٹنگز ہماری ہوچکی ہیں اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی مشاورت سے نگراں سیٹ اپ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ جی ڈی اے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کرے گی ہماری کوشش ہوگی کہ سندھ میں غیر جانبدار نگراں حکومت قائم ہو ہم نے پاکستان خصوصاً سندھ کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہے ہم مشاورت سے معاملات کو آگے بڑھائیںگے۔ ہم اگر اپنی بہن رعنا انصار نقوی کو ووٹ دے رہے ہیں تو توقع کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی جس طرح پیپلزپارٹی نے سندھ کو برباد کیا ہے اس کا حساب ہوگا کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے واحد الائنس ہے جو آج تک قائم ہے کوئی سوچتا ہے کہ ہمیں چھوڑ کر کسی اور جماعت کو جوائن کرتا ہے تو ہماری طرف سے کوئی قید نہیں ہے لوگ آزاد ہیں ہمیں جوائن کریں یا کہیں اور جائیں حکومت ختم ہونے دیں دیکھ لینا کون کون ہمارے پاس آرہا ہے ہماری کوشش ہے کہ منصفانہ اور آزادانہ الیکشن ہوں ہماری کوشش ہے کہ جی ڈی اے جو مسائل اٹھائے گی مل کر ان پر آواز بلند کرینگے دو ہزار اٹھارہ میں عوام کا حقیقی مینڈیٹ سامنے نہیں آیا سندھ میں اپوزیشن متحد ہورہی ہے دو ہزار اٹھارہ میں جو کالک یہاں ملی گئی تھی اب وہ دھونے کا وقت ہے۔ ڈاکٹر صفدرعباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جی ڈی اے سے کوئی کہیں نہیں جارہا ہم سب متحد ہیں اور نہ میں پیپلزپارٹی میںں جا رہا ہوں نگران سیٹ اپ کا اعلان ہونے دیں انکے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں ہونگے ۔ سندھ کی تقسیم سے متعلق ایم کیوایم کے نعرے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا نعرہ ہے متحد سندھ مضبوط پاکستان، سندھ کے تمام لوگ اکٹھے ہوں زرداری مافیا اب پریشر میں ہے یہ سندھ کا مودی ہے سندھ کے مودی کے خلاف سب جمع ہونگے اس موقع پر سید مصطفےٰ کمال رہنما ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ ہم صرف مشترکہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ایک ساتھ جمع نہیں ہوئے بلکہ ہم نے دیہی اور شہری سندھ کی خلیج کو پر کرنا ہے پچھلے تیس برسوں کا سندھ کا منظر نامہ دیکھیں تو ایم کیوایم پاکستان نے اپنے حصے سے زیادہ کام کیا ہے جام صادق کے دور میں ایک سیٹ والے کو ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعلی بنایا علی محمد مہر کو وزیراعلی بنایا ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیراعلی بنایا ہم سندھ میں لوگوں کو امید دینگے پیپلزپارٹی نے اپنی ریاست اور جاگیر بنا لی ہے اس سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کا ریاستی اداروں پر سے اعتماد کم ہوگیا ہے لوگ روزگار کے لئے کراچی آتے ہیں اپوزیشن لیڈر جو بنیں گی وہ جی ڈی اے اور ایم کیوایم پاکستان کی مشترکہ امیدوار ہونگی سید مصطفے کمال نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اینٹی پیپلزپارٹی لوگ متحد ہورہے ہیں مستقبل میں ہم ساتھ ہوسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مینڈیٹ چھینا آج پاکستان کا حشر دیکھ لیں آج ہاکستان کے پاس مانگے کے پیسے ہیں پاکستان اس طرح کے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا اسکا نقصان ہمیں نہیں بلکہ پاکستان کو ہوا ہے ڈالر کہاں جارہا ہے دنیا سے مانگ کر ہم اپنے ذخائر دکھا رہے ہیں ہم نے سندھ میں تاریخ رقم کرنی ہے آج سندھ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ظلم پر حکومت قائم ہے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ کے حالات ایسے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے یہ تمام ٹولہ ریونیو انجن پر قابض ہے اربوں روپے کا پانی یہ فروخت کرتے ہیں یہ نوکریاں دے نہیں رہے بلکہ فروخت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا مقصد سندھ سے پیپلزپارٹی کے ناجائز قبضے کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جائے پناہ کو بچاناہے کراچی آخری مورچہ ہے یہ بھی چلاگیاتو امید نہیں رہے گی انا اور ذاتی خواہش سے بڑھ کر سندھ کے لوگوں کےلیے امید بن کر کوشش کی ہے آج کی بیٹھک سندھ کے لوگوں کےلیے امید کی کرن ہے آنے والا وقت سندھ کے عوام کی خوشحالی کا ہے۔

پچھلی پوسٹ

یونانی کھلاڑی چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیلوں میں شرکت کے لیے پرجوش

اگلی پوسٹ

ٹیلی نار نے نئے چیف مارکیٹنگ آفیسر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا عمر بن طارق 18 اگست سے عہدہ سنبھالیں گے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ٹیلی نار  نے نئے چیف مارکیٹنگ آفیسر  کی تعیناتی کا اعلان کر دیا  عمر بن طارق 18 اگست سے عہدہ سنبھالیں گے

ٹیلی نار نے نئے چیف مارکیٹنگ آفیسر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا عمر بن طارق 18 اگست سے عہدہ سنبھالیں گے

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper