کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کے خلاف قانون نافذ العمل ہوگیا۔وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیوٹ لون بل 2023 اسمبلی سے منظور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد قانون سندھ میں نافذ کردیا گیا ہے۔مشیر قانون سندھ نے مزید کہا کہ نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوسکیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ نجی افراد کی جانب سے قرض پر سود کی وصولی کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر سود وصولی کرنے والوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی۔
