• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

بھارت کو سخت ہزیمت کا سامنا، سرینگر میں جی 20 اجلاس آغاز سے قبل ہی دم توڑ گیا

چین ، سعودی عرب اور ترکیہ نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جبکہ مصراور، انڈونیشیا سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک نہیں ہوئے مسلمان اکثریت والے تینوں ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے وفود کی رجسٹریشن نہیں کرائی، بھارتی میڈیا کی رپورٹس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 24, 2023
in مقبوضہ کشمیر
0
بھارت کو سخت ہزیمت کا سامنا، سرینگر میں جی 20 اجلاس آغاز سے قبل ہی دم توڑ گیا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گروپ 20کا تین روزہ اجلاس سخت سیکورٹی حصار میں پیر کوشروع تو ہوا تاہم بھارت کوسخت ہزیمت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور کانفرنس شروعات سے پہلے ہی دم توڑگئی کیونکہ چین ، سعودی عرب اور ترکیہ نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جبکہ مصراور، انڈونیشیا سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک نہیں ہوئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جی 20اجلاس کے انعقاد کیلئے سخت سیکورٹی پر بھارتی مبصرین بھی بول اٹھے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہونے والی کانفرنس میں کمانڈورز کی تعیناتی ، سخت سیکورٹی اور حصار سے دنیا کو کیا پیغام گیاہے۔کانفرنس کے انعقاد کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اورآزاد جموںو کشمیراور یورپ میں مظاہرے کئے گئے۔دنیا کی بیس عالمی معاشی طاقتوں کے گروپ 20 کا سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روز اجلاس پیر کو سرینگر میں شروع ہواتھا ۔ چین ، سعودی عرب، ترکی اور مصر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ گروپ کے مندوبین نئی دلی سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے سرینگر پہنچے تاہم ان میںG-20 کا کوئی سربراہ شامل نہیں تھا۔G-20 کے مندوبین کے سرینگر پہنچتے ہی ان کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی بھارتی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے باعث مندوبین کاسرینگر سے اکاون کلومیٹر شمال مغرب میں واقع صحت افزا مقام گلمرگ کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ پہلے شیڈول کے مطابق مندوبین کو24مئی بروز بدھ کا پورا دن صحت افزا مقام گلمرگ میں گزارناتھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گلمرگ میں مندوبین پر حملہ ہو سکتا ہے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسلمان اکثریت والے تینوں ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے وفود کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔G-20کے رکن ملکوں میں بھارت، امریکہ، چین، برطانیہ، روس، سعودی عرب، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، ارجنٹائن، برازیل، انڈونیشیا،میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور ترکیہ سمیت یورپی یونین شامل ہےں۔ ادھربرطانوی روزنامے دی گارڈین نے جی 20 اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چین اور دیگر اہم رکن ممالک کے بائیکاٹ کے بعد گروپ کی بھارت کی صدارت تنازعات میں گھرگئی ہے۔فرانس کی خبر رساں ایجنسی، اے ایف پی نے "کشمیر میں پیر کو جی 20 سیاحتی اجلاس شروع ہوا” کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ "بھارت کئی دہائیوں سے تشدد سے متاثرہ خطے میں معمول کی تصویر پیش کرنا چاہتا ہے۔”ایجنسی نے مزید لکھا کہ چین اور پاکستان دونوں نے متنازعہ مسلم اکثریتی علاقے میں تقریب کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔AFPنے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بندوق کی نوک کے تحت قائم کئے گئے امن و امان کو دکھانا چاہتا ہے۔ایجنسی نے مزید کہاکہ "بھارت نے مقبوضہ علاقے میںاختلاف رائے کو جرم قراردے دیا ہے ، میڈیا کی آزادی اور پر امن مظاہروں اور جلوسوں پر قدغن عائد ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں جگہ جگہ فوجی چوکیاں قائم کر دی گئی ہےں اور خاردار تاریں بچھادی گئی ہیں۔

پچھلی پوسٹ

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں، کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔

اگلی پوسٹ

نیب میں پیشی،عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نیب میں پیشی،عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی

نیب میں پیشی،عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper