• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

mtariqnews_2026 by mtariqnews_2026
August 14, 2026
in پاکستان
0
پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیرس( نمائندہ خصوصی ):پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز ارکان، جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے کا خیرمقدم کیا۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ 14 اگست ایک انتہائی بابرکت اور اہم دن ہے جو پوری قوم کو جشنِ آزادی، قائداعظم اور تحریکِ آزادی کے دیگر رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور اپنے شاندار ماضی و گزشتہ دہائیوں کی نمایاں کامیابیوں سے تحریک حاصل کرنے کے لیے متحد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے 2026ء کو ’’قائداعظم محمد علی جناح کا سال‘‘ قرار دیا ہے تاکہ بانیٔ پاکستان کی 150ویں سالگرہ منائی جا سکے۔سفیر نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم فکری بصیرت کا تقاضا ہے کہ قوم ان کے اصولوں کو مضبوطی سے اپنائے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے تین سنہری اصول دئیے اور ان اصولوں پر کاربند رہنا آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو سات دہائیوں سے زائد عرصے سے آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے جائز حقوق کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستانی سفیرنے فرانس میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی جانب سے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کے فروغ میں کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔بعد ازاں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے سفارتخانے میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی اور خدمات پر مبنی تاریخی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں محفوظ تاریخی ریکارڈز اور نایاب تصاویر کا شاندار مجموعہ پیش کیا گیا، جن میں قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان کے بانی کی دیرپا میراث کو اجاگر کیا گیا تھا۔تقریب میں شریک مہمانوں، بالخصوص بچوں نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

پچھلی پوسٹ

جشنِ آزادی پاکستان: چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ قوم کو آزادی کی مبارکباد

اگلی پوسٹ

اتحاد، ایمان اور تنظیم کے عزم کی تجدید کیساتھ پاکستان کا 80واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

mtariqnews_2026

mtariqnews_2026

Next Post
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی کی ملاقات

اتحاد، ایمان اور تنظیم کے عزم کی تجدید کیساتھ پاکستان کا 80واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper