• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ،قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ،قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ پولیس کے شہدا ءقوم کا عظیم سرمایہ اور پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے وطن کے امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وفا، بہادری اور فرض شناسی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور جرائم کے خلاف صفِ اول میں برسرِپیکار ہے۔پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر امن کے قیام، ریاست کی رٹ کے استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہی قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے بالخصوص زیارت کے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم سپوتوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات، استقامت اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیارت کے شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور حکومت بلوچستان ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور صبر کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے شہداء کے ورثاء کی عزت، فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو ریاستی ذمہ داری سمجھتے ہوئے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں اور یہ سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔شہداء کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال، بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیس فورس کی استعدادِ کار میں اضافے، جدید تربیت، جدید اسلحہ، حفاظتی سازوسامان، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ پولیس ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹ سکے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اس امر کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم دہشت گردی، انتہا پسندی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید مضبوط بنائیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام، قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہدائے پولیس کا مقدس مشن ہر قیمت پر پای تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے، ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے اور اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت بلوچستان، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام متحد ہو کر امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنائیں گے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کی مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لئے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اگلی پوسٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلیے انقلابی اقدام اسکولوں میں اب چہرے کی شناخت سے حاضری لگے گی اور ترقی بھی ہوگی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلیے انقلابی اقدام  اسکولوں میں اب چہرے کی شناخت سے حاضری لگے گی اور ترقی بھی ہوگی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلیے انقلابی اقدام اسکولوں میں اب چہرے کی شناخت سے حاضری لگے گی اور ترقی بھی ہوگی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper