لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ہفتہ کو وزیر
اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال چنڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک مخلص، وفادار اور متحرک رہنما تھے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

