• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک بحریہ کے چار کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 29, 2026
in پاکستان
0
پاک بحریہ کے چار کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد،( نمائندہ خصوصی): پاک بحریہ کے کموڈور تصور اقبال، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف اور کموڈور راؤ احمد عمران انور کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ریئر ایڈمرل تصور اقبال نے 1995ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے فرانس سے انٹر سروسز اسٹاف کورس بھی کیا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس عالمگیر، کمانڈر 25 ڈسٹرائر سکواڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور ریاض (سعودی عرب) میں سینئر پاکستان نیوی آفسر کی تقرریاں شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل تصور اقبال اس وقت کمانڈر ویسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی اعلٰی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے 1996ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے چین سے کمیونیکیشن کمانڈ کورس اور امریکہ سے نیول اسٹاف کالج کورس بھی کیا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس قوت، پی این ایس طارق، پی این ایس تبوک اور کمانڈر 14 ڈسٹرائر اسکواڈرن کی تقرریاں شامل ہیں۔ آپ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز (اسٹریٹجی) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد عمیر اس وقت کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ریئر ایڈمرل شاہد واصف نے 1996ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز، آسٹریلیا سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کورس اور ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس سیف، ڈپٹی ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز (سٹریٹیجی)، اسسٹنٹ نیول سیکرٹری (آپریشنز)، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف کے پرنسپل سیکرٹری کی تقرریاں شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل شاہد واصف اس وقت کمانڈر 25 ڈسٹرائر اسکواڈرن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ریئر ایڈمرل راؤ احمد عمران انور نے 1996ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس ضرار، پی این ایس شمشیر، پی این ایس ذوالفقار اور کمانڈر 10 پیٹرول کرافٹ سکواڈرن کی تقرریاں شامل ہیں۔ آپ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، نئی دہلی (بھارت) میں نیول ایڈوائزر (پاکستان) اور پاکستان نیوی وار کالج، لاہور میں ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل راؤ احمد عمران انور اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نیول سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دفتر خارجہ میں امریکہ سے آئے ہوئے کانگریس کے وفد کے دورہ کے موقع پر خطاب

اگلی پوسٹ

کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper