• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 23, 2026
in پاکستان
0
پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت،پی اے آر سی اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان میں زرعی شعبہ کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) اور چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیمسن گروپ کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت پی اے آر سی میں فیمسن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک کے قیام اور زرعی اختراع، تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔لیٹر آف انٹینٹ پر چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی اور فیمسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک چن نے دستخط کئے۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ معاہدہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی ذاتی کاوشوں اور وژن جبکہ سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی معاونت سے ممکن ہوا جس کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کی زرعی ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاہدہ حکومت کے اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت بین الاقوامی شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ فیمسن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک محققین، کسانوں، زرعی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور نجی شعبے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجیز کی نمائش اور سیکھنے کا ایک قومی پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زرعی صلاحیتوں سے مالا مال ملک ہے تاہم زرعی پیداوار میں اضافے، فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی مہارت سے استفادہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی صف اول کی زرعی انجینئرنگ کمپنی کے ساتھ یہ تعاون پاکستان میں جدید، آزمودہ زرعی حل متعارف کرانے، تحقیق کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری و صنعتی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین پارک ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن اندرابی نے معاہدہ کو پی اے آر سی کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ فیمسن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا جہاں عالمی معیار کی زرعی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی تحقیقی نظام کو جدید صنعتی ٹیکنالوجیز سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس تعاون کے ذریعے سائنس دانوں، محققین، طلبہ، کسانوں اور زرعی کاروباری اداروں کو جدید عالمی ٹیکنالوجیز، بین الاقوامی مہارت اور مشترکہ تحقیقی مواقع سے براہِ راست استفادہ حاصل ہو گا۔ فیمسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک چن نے پاکستان کی زرعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فیمسن گروپ علم کے تبادلے، جدت طرازی اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے پاکستان کے زرعی اور لائیوسٹاک شعبوں کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ لیٹر آف انٹینٹ کے تحت دونوں ادارے پارک میں فیمسن ٹیکنالوجی ڈسپلے پارک کے قیام کے امکانات کا مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے جسے زرعی ٹیکنالوجی کے مظاہرے، مشترکہ تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور سرکاری اداروں، جامعات، صنعت اور سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون کے ایک موثر مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علم اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عالمی معیار کے زرعی حل متعارف کرانے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

پچھلی پوسٹ

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اگلی پوسٹ

آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات و پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آئی ٹی شعبے کے سٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper