• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے

کینسر کے عارضے کا استقامت سے مقابلہ کیا، آخری لمحے تک تحریکی ذمہ داریاں نبھاتے رہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا گہرے رنج و غم کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 22, 2026
in پاکستان
0
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل، ممتاز دینی، سیاسی اور تحریکی رہنما امیرالعظیم انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، تاہم انہوں نے غیر معمولی استقامت، صبر اور عزم کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کیا اور آخری لمحات تک جماعت اسلامی کی تنظیمی و تحریکی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے رہے۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے اہم ترین ستونوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیمی امور، سیاسی حکمت عملی، کارکنان کی تربیت اور جماعت کے ملک گیر نظم کو مؤثر انداز میں چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔ وہ اپنی سادگی، اصول پسندی، فکری پختگی، تنظیمی صلاحیت اور کارکنان سے قریبی تعلق کے باعث جماعت کے ہر حلقے میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
مرحوم امیرالعظیم کی تحریکی زندگی کا آغاز طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستگی سے ہوا۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم رہے، بعد ازاں ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے۔ طلبہ سیاست میں بھی انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا اور پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ جمعیت سے فراغت کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان میں مختلف اہم تنظیمی ذمہ داریاں انجام دیں، جن میں امیر جماعت اسلامی لاہور، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان اور دو مرتبہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، اسلامی نظام کے قیام، جمہوری جدوجہد اور پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے مختلف ادوار میں سیاسی اور عوامی سطح پر جماعت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کی تقاریر، تحریریں اور فکری رہنمائی کارکنان کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مدبر، باوقار، بااصول اور انتہائی مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی، تحریک اسلامی اور پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم نے شدید علالت کے باوجود جس صبر، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ کارکنان کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ بیماری نے ان کے حوصلے کو کبھی متزلزل نہیں کیا۔ ان کی وفاداری، اخلاص، دیانت، تنظیمی بصیرت اور تحریک سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امیرالعظیم کی رحلت جماعت اسلامی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم ان کی زندگی، جدوجہد اور کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور ملک بھر کے وابستگان سے مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی، تنظیمی اور قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا ہے

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی خودمختاری کے تحفظ و دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ ،

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی خودمختاری کے تحفظ و دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ ،

وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی خودمختاری کے تحفظ و دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ ،

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper