نیوجرسی(اسپورٹس ڈیسک اسپورٹس رپورٹر)فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ہوا۔اسپینش کھلاڑیوں نے پورے کھیل میں ارجنٹائن کے خلاف آؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میچ میں ارجنٹائن کے گول کیپر مارٹینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ میچ میں رف کھیل کا مظاہرہ کرنے پرکھیل
کے اختتامی لمحات میں اجنٹائن فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے آؤٹ کردیا گیا۔میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے اضافی وقت دیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے نے ورلڈ کپ 2026ء میں سب سے زیادہ گول کرکے گولڈ بوٹ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔نیویارک کے نیوجرسی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ ابتدا سے سنسنی خیز رہا۔ کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور اسپین نے پانچویں منٹ میں
ارجنٹائن کے گول پر حملہ کیا اور لامین یامال کی شاندارٹرائی کی لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر نے یقینی گول روک لیا۔میچ کے مقررہ وقت میں اسپین کے کھلاڑیوں نے کئی خوبصورت موو بنائیں اور درجن بھر سے زائد ارجنٹائن کے گول پر حملے کئے لیکن ارجنٹائنی گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے گول نہ ہوسکا۔ میچ کا مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر رہا۔اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے پہلے منٹ میں اسپین کے فیران ٹوریزنے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی فتح دلادی۔مینز ورلڈ کپ فٹ بال کے ٹائٹل کے ساتھ اسپین ویمنز ٹائٹل حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔اسپین کی ٹیم کسی ایک ورلڈ کپ میں7 میچوں میں مخالف ٹیم کو کوئی گول نہ
کرنے دینے (کلین شیٹ رکھنے) والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے اور انہوں نے اس ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں صرف 1 گول کھایا ہے۔1966ء کے ورلڈ کپ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار مدمقابل آئی اور گروپ اسٹیج کے دوران ارجنٹائن نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔اسپین نے گزشتہ چھ میچوں میں سے چار جیتے ہیں، جبکہ ارجنٹائن کو آخری فتح 2010 میں ملی تھی۔فائنل دیکھنے کے لیے کراچی میں کئی مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئیں۔ شائقین کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھا۔دنیا کے مختلف شہروں میں فٹبال کے شائقین نے مختلف مقامات پر جمع ہوکر بڑی اسکرینوں پر فٹبال کا فائنل میچ دیکھا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اسپین کے مداحوں کا ہجوم تھا، سینٹرل پارک نیویارک اور ارجنٹائن کے دارالحکومت بوینوس آئرس میں بھی ہزاروں افراد نے جمع ہوکر فائنل دیکھا۔جبکہ اسپین نے فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کا
منفرد ریکارڈ اپنے نام کردیا۔اسپین کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔اسپین کے خلاف ورلڈکپ ایونٹ میں صرف ایک گول اسکور ہوا، 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔واضح رہے کہ اسپین ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔ جبکہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست
دیکر چیمپئن بن گیا ہے، فائنل میچ میں ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔اسپین کے خلاف فائنل میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی۔اسپین نے 90 منٹس میں ٹارگیٹ پر 9 شاٹس سمیت مجموعی طور پر 15 شاٹس گول کی جانب لگائی جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم کوئی شاٹ نہ مار سکی۔ورلڈکپ فائنل کے 90 منٹ میں ایک شاٹ بھی گول پر نہ لگانے والی ارجنٹائن پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

