• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کا دنیا کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے پاکستان میں انٹرن شپ کے فیصلے کا خیرمقدم، اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 17, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم کا دنیا کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے پاکستان میں انٹرن شپ کے فیصلے کا خیرمقدم، اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں، شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دنیا کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے پاکستان میں انٹرن شپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سکالرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ’’اڑان اوورسیز پاکستان سمر سکالرز پروگرام‘‘ کے سکالرز نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ سکالرز وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے تحت پاکستان کو درپیش مسائل پر تحقیق کے لیے چھ ہفتوں کی انٹرن شپ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے دنیا کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا پاکستان میں انٹرن شپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آج پاکستانی طلباء و طالبات ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سکالرز کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا تھا تب ہنگامی معاشی اصلاحات کے ذریعے استحکام کا حصول ممکن ہوا۔ جامع اصلاحات میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن اور محاصل میں اضافہ، کاروبار میں آسانی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی شعبے کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، قابل تجدید توانائی کا فروغ اور پائیدار معاشی ترقی سمیت اصلاحات شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ موثر انفورسمنٹ اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 800 ارب روپے سے زائد اضافی محصولات جمع کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کا مقصد مضبوط، خود کفیل اور برآمدات پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت اور قوم کی بھرپور حمایت سے پاکستان نے مئی 2025ء میں بھارت کو شکست دی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ رکوانے میں پاکستان کی ثالثی کا کردار پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی جو عالمی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعظم نے سکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں طلباء و طالبات نے مختلف شعبوں میں بہتری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے قومی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

پچھلی پوسٹ

پاک چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی روز 446 ملین امریکی ڈالر مالیت کے 9 تاریخی تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

اگلی پوسٹ

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی، ریسکیو وسائل کی دستیابی، ضلعی انتظامیہ کے فعال کردار کی اہمیت پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی، ریسکیو وسائل کی دستیابی، ضلعی انتظامیہ کے فعال کردار کی اہمیت پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper