منٹھار صادق آباد ۔(رپورٹ:میاں عدیل حیدر) صادق آباد کے نواحی علاقے اڈا منٹھار کے چکنمبر 182 میں مبینہ گھریلو تنازع کے بعد ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو بروقت
کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچا لیا گیا، تاہم چاروں بچے نہر کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔نمائندہ خصوصی کے مطابق 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوگی جبکہ 4 بچے کی لاش کی تلاش
جاری ہے ۔پولیس زرائع کے مطابق بچ جانے والی خاتون کے والد کی مدعیت میں دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہےپولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی معلومات کے
مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا نمائندہ خصوصی کے مطابق بنگلہ منٹھار گھریلو ناچاقی پر چک نمبر 182پی کی خاتون نے 4بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگا دی خاتون کو ریسکیو کر لیا گیا 4بچے علی
حسن عمر 10سال،طیبہ بی بی عمر 7سال ،ریحان علی عمر 4سال آیان علی عمر 2سال بچے نہر میں ڈوب گئے ریسکیو 1122 تھانہ منٹھار پولیس موقع پر پہنچ گئے

