• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کاکرغزستان میں عطا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ ،کرغز قومی ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 9, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کاکرغزستان میں عطا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ ،کرغز قومی ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بشکیک(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرغزستان کے دورے کے دوران عطا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کرغزستان کے قومی ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر ماماطالییف مارلین عبدالرحمٰن ووچ سے ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی، اقتصادی اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چونگ تاش میں واقع عطا بیئت میموریل کمپل میں مرکزی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کرغزستان کی آزادی کی جدوجہد میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عطا بیئت میموریل میوزیم کا دورہ کیا جہاں کرغزستان کی آزادی کے سفر سے متعلق تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے معروف کرغز ادیب چنگیز آیتماتوف کی یادگار پر بھی حاضری دی۔اس سے قبل صدر آصف علی زرداری کو اسیک کول کے تمچی ہوائی اڈے پر کرغز صدر جباروف نے رخصت کیا جبکہ بشکیک کے مناس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر ماماطالییف مارلین عبدالرحمٰن ووچ اور کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر خان نے ان کا استقبال کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے کرغزستان پارلیمنٹ کے سپیکر نے ارکانِ پارلیمنٹ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تجارت، زمینی و فضائی روابط اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، تاریخی روابط، ثقافتی قربت اور باہمی خیرسگالی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے تسلسل کے لئے پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور قومی اسمبلی میں قائم پاکستان-کرغزستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ۔28-2027 کی مدت کے لئے غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں سرٹیفکیشن کے طریقہ کار، طلبہ کے لئے پیشہ وارانہ مواقع اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی دیرینہ دوستی کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ بعد ازاں کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر نے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

پچھلی پوسٹ

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد آپریشن جاری ،نجی کمپنی کے لاپتہ کارگوطیارے کا ملبہ تلاش کر لیا

اگلی پوسٹ

بروقت کارروائی سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے، شہداء کی قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بروقت کارروائی سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے، شہداء کی قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

بروقت کارروائی سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے، شہداء کی قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper