• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار ریلوے نے 115 ارب روپے ریونیو کمایا،حنیف عباسی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 6, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار ریلوے نے 115 ارب روپے ریونیو کمایا،حنیف عباسی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار سال 2025-26 میں ریلوے نے 115 ارب روپے ریونیو پیدا کیا،کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈیجیٹائز یشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے،حادثات سے بچائو کیلئے بوسیدہ عمارات کو بحال کیا جا رہا ہے،پاور پلانٹس کی کمی پوری کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پاکستان ریلویز نے چاروں صوبوں کو آپس میں جوڑا ہوا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایکزیکٹیو آفیسر ریلوے حفیظ اللہ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل محمد یوسف، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سفیان سرفراز ڈوگر، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر حماد حسن مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور ان کے ویژن کے تحت پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پاکستان ریلوے نے 78سال میں پہلی بار 115ارب روپے کمائے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں ساڑھے50 ارب روپے،فریٹ سے41 ارب روپے، پراپرٹی اینڈ لینڈ سے12 ارب روپے،کمرشل سے 2 ارب روپے اور سکریپ سے2 ارب روپے کمائے ہیں،ریلوے فریٹ میں گروتھ 27.78 فیصد ،مسافر ٹرینوں میں پچھلے سال کے مقابلہ میں 48 کے بجائے 51ارب روپے کمائے ہیںگڈ گورننس کی بدولت ریلوے انکم میں بتدریج اضافہ واقع ہوا ہے،سال 2023-24 میں88 ارب، سال202425 می92ارب اور اب سال 2025-26 میں 115 ارب روپے آمدنی حاصل ہوئی ہے،اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے پیچھے تمام ریلوے ملازمین اور آفیسرز کی دن رات کی محنت شامل ہے،جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اس سال فریٹ ٹرینوں سے65 ارب روپے اور پسنجر ٹرینوں سے 60 ارب روپے ریونیو پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کو حاصل کر لیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور ریلوے کو تجارتی نقل و حمل کے لیے ایک تیز، قابلِ اعتماد اور سستا ذریعہ بنانے پر توجہ مرکوز ہے،ہمارا بنیادی ہدف ادارہ جاتی خسارے کو کم کرنا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے نظام کو بہتر بنانا ہے،ڈیجیٹائز یشن کا پہلا فیز رواں سال30 جون کو مکمل کر لیا گیا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیجیٹائز یشن کا دوسرا فیز31 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں میرٹ کی بنیاد پر ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں، جس کے لیے اوپن آکشن ہوتی ہے،کسی من پسند لوگوں کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا،بادامی باغ آکشن میں 52ملین روپے کے بجائے450 ملین روپے کمائے،میرا سیلون پہلے ٹیکسی کی طرح استعمال ہوتا رہا اس سے دستبردار ہو گیا ہوں، صرف ایک بار ہی استعمال کیا،ریلوے کی ایک فری ٹکٹ گھر کے ملازم کو بھی نہیں دی،اب صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی کام ہوں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ سے لوکوموٹیو کی مینٹیننس نہیں کی گئی، پاور پلانٹس کی بھی کمی ہے،پاور پلانٹس بہتر کر رہے ہیں، 30 ستمبر تک یہ ایشو حل کر لیں گے،16 پاور پلانٹ ریونیو سے خریدیں گے،جس کے لیے ٹینڈر کر دیا گیا ہے، 80پاور پلانٹ23 مارچ تک ریلوے میں آ جائیں گے،لوکو موٹیو کو اوور ہالنگ کروایا جا رہا ہے،نئے پاور پلانٹس کا ڈیٹا بھی جمع کررہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ کی گئی5 ٹرینوں سے3 ارب روپے کا ریونیو کمایا ہے،باقی ٹرینیں بھی پرائیویٹائز کررہے ہیں،عوام ایکسپریس کے3 ریک آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ٹو تھری ریلوے کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے بات چیت کررہے ہیں، روہڑی جنکشن کو نئے سرے سے بنانے جا رہے ہیں،ایم ایل ون کا وزیر اعظم سے جلد افتتاح کروائیں گے، اس منصوبہ کی تکمیل سے روہڑی سے کراچی کے سفر میں 5 گھنٹے کی کمی واقع ہو گی، ان منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرز کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے چاروں صوبوں کو جوڑا ہوا ہے ، بلا تفریق تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، صوبوں میں پہلی بار 8برانچ روٹ بنانے جا رہے ہیں،اورنج ٹرین دیہاتوں سے بھی گزریں گی،پیپلز ٹرین کیلئے بلوچستان حکومت نے فنڈز دیئے ہیں، سندھ میں بھی2 روٹس پر کام کرنے کے لیے ایم او یو پر دستخط ہونے جا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،ریلوے جی پی فنڈز پچاس کروڑ روپے کی ادائیگی ہو گئی ہےوفاقی حکومت63 ارب روپے پنشن کیلئے دیتی ہے،جس کو ملازمین پر خرچ کر دیا جاتا ہے،ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،راولپنڈی میں گارڈ روم ریسٹ ایریا خوبصورت بنایا ہے،خانیوال کوٹری روہڑی لاہور پشاور میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈ روم بنائیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ کاہنہ جیسے واقعات کا انتطار نہیں کریں گے،بوسیدہ کوارٹرز کو نیا بنانے جا رہے ہیں، اسی طرح ریلوے کے سکولوں میں بہترین تعلیم دی جا رہی ہے،ریلوے کے ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کر رہے ہیں تاکہ ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی کر غزستان آمد ، کرغز صدر سادیر ژاپاروف نے استقبال کیا

اگلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ایکواڈور کی سابق وزیرِ خارجہ کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ایکواڈور کی سابق وزیرِ خارجہ کی ملاقات

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ایکواڈور کی سابق وزیرِ خارجہ کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper