کراچی( نمائندہ خصوصی)معروف صنعت کار اور روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے نومنتخب گورنر شہزاد صابر کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے یکم جولائی کو مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وفد نے بانی پاکستان قائداعظم محمد
علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفد نے بانی قوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔تقریب میں روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے صدر ڈاکٹر محمد خلیق آرائیں اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ انہوں نے
روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنر منتخب ہونے پر شہزاد صابر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے کلب سیکرٹری چوہدری محمد یونس اور جوائنٹ سیکرٹری پرویز اقبال آرائیں سینیئر بزنس مین محمد وقار محمد ریحان اسفار پرویز ودیگر بھی موجود تھے۔ شرکا نے باہمی تعاون کے
فروغ، روٹری کے فلاحی مشن کو مزید موثر بنانے اور معاشرتی خدمت کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے اس بات کا اظہار کیا کہ روٹری انٹرنیشنل کی روایات کے مطابق انسانیت کی خدمت، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

