• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر: سالانہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز، راجوری میں آپریشن مسلسل جاری ، بانڈی پور ہ ، پلوامہ اضلاع سے 5نوجوان گرفتار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 4, 2026
in مقبوضہ کشمیر
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر۔(نمائندہ خصوصی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ہندوئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں تیزی لائی ہے۔ یاترا کیلئے حفاظتی اقدام کے نام پر وادی کشمیر میں سخت خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسزاہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے چھان پورہ، سید پورہ، سید پورہ ، امشی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔بھارتی پیرا ملٹری ”سی آر پی ایف “اور پولیس اہلکاروں نے سری نگر کے تجارتی مرکز لال چوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشوں کی سخت تلاشی لی ، مسافروں اورراہگیروں کی شناختی دستاویزات چیک کیں اور انکی سخت تذلیل کی ۔ یاترا کے طویل روٹس اور شاہراہوں پر سخت پابندیوں کے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سیب اور دیگر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بروقت ترسیل متاثر ہو رہی ہے جس سے کشمیری باغبانوں کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ضلع راجوری کے ڈوریمل اورگمبھیر مغلاں کے گھنے جنگلات میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 43ویں روز بھی جاری رہا۔طویل آپریشن نے علاقے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دئیے ہیں اور لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ بھارتی پولیس نے آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے تین نوجوانوں سیار احمد ملہ ، معراج الدین حجام اور عامر طارق گنائی کو ایک ناکے پر گرفتارکر لیا۔پولیس نے ضلع پلوامہ سے بھی دونوجوانوں سہیل فاروق لون اور منظور احمد کو گرفتار کر لیا۔متحدہ مجلسِ علماءجموں و کشمیر نے حریت کانفرنس کے رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا مسرور عباس انصاری کو ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت سے روکنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔’ایم ایم یو“نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ علمائے دین اور مذہبی رہنمائوں کی سماجی ذمہ داریوں پر قدغن سے لوگوں میں بے چینی پیداہوتی ہے ۔ضلع ادھم پور میں قائم پولیس اکیڈمی میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل آج بے ہوش ہونے کے بعد چل بسا۔ ہیڈ کانسٹیبل بشیر انجم کو بے ہوش ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

\\
پچھلی پوسٹ

ترک صدر کیساتھ ملاقات میں پا کستان–ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف

اگلی پوسٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper