• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 4, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

استنبول(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر طے شدہ 5 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سمندر اور خشکی میں تیل و گیس کی تلاش، کان کنی و معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، جو ترکیہ کے سرکاری دورے پر استنبول میں ہیں، نے ہفتہ کو استنبول کے وحدتین محل میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دونوں ممالک کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سمندر اور خشکی میں تیل و گیس کی تلاش، کان کنی و معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر طے شدہ 5 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے امن عمل کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی روابط کو بھی سراہا اور خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مؤقف اور اہم قومی مفادات سے متعلق امور پر پاکستان اور ترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ رواں سال ترکیہ میں منعقد ہونے والے پاکستان۔ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر کو 250ویں یوم آزادی پر مبارکباد

اگلی پوسٹ

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مضبوط تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری میں بدلنا ہوگا، اسحاق ڈار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مضبوط تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری میں بدلنا ہوگا، اسحاق ڈار

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مضبوط تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری میں بدلنا ہوگا، اسحاق ڈار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper