کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹری کاکس محترمہ غزالہ گولہ کی بطور مہمانِ خصوصی صوبائی خواتین کانفرنس میں شرکت۔ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان نے عورت
فاؤنڈیشن، UN Women اور جرمن سفارت خانہ کے تعاون سے منعقدہ صوبائی خواتین کانفرنس میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ کے ہمراہ اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کے
صدر و اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ اور صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ کلثوم نیاز و دیگر نے شرکت کی، جہاں بلوچستان میں خواتین کے لیے صنفی حساس، محفوظ اور مساوی نظامِ انصاف کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے بطور مہمانِ خصوصی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ویمن پارلیمنٹری کاکس خواتین کے حقوق، مؤثر قانون سازی، پارلیمانی نگرانی، انصاف تک رسائی اور خواتین کی سیاسی قیادت کے فروغ
کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے فروغ میں تمام شراکت دار اداروں کے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔





