غزہ (نمائندہ خصوصی):اسرائیلی فوج نے غزہ میں پیپر دینے امتحانی مرکز جاتی ہوئی ہائی سکول کی طالبہ کو ڈرون سے میزائل فائر کر کے شہید کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈرون سے پے درپے فائر کیے گئے میزائلوں سے دو
گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔ حملے کے نتیجہ میں ایک طالبہ کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران 15، 15 سکینڈ کے وقفے سے تین میزائل فائر کیے گئے۔

