مظفراباد (نمائندہ خصوصی)کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے لاتعلقی کا اعلان کردیاممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کی ہےممبرکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی راجہ امجد علی خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری پرامن تحریک کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر
کے رشتے کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔آزاد کشمیر کے سادہ لوح نوجوانوں کو جیلوں میں پہنچایا گیا اور خود پسِ پردہ ڈیل کی گئی، ایڈووکیٹ امجد علی خان نے کہا ہے کہ خدارا، آزاد کشمیر کے نوجوان اپنے مستقبل کو اس طرح کی سرگرمیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ایڈووکیٹ امجد علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی کسی آواز یا کسی قوم پرست تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ، ممبر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹیبیرونی اشاروں پر آزاد کشمیر میں افراتفری اور قتل و غارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیںآزاد کشمیر کے غیور عوام ان شرپسند عناصر کے پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیے میں نہ آئیں، ان کا عوامی مفاد سے کوئی تعلق نہیں۔ماہرین کے مطابق ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ کی لاتعلقی کا اعلان کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا جھٹکا ہےامجد علی خان ایڈووکیٹ کالعدم تحریک کے روح رواں سمجھے جاتے تھے انہوں نے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اتنشاری کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے، ماہرین کے مطابق امجد علی خان ایڈووکیٹ کالعدم تحریک کے قانونی مشیر بھی تھے جس سے اب کالعدم کمیٹی کیلئے مشکلات بڑھ جائینگی،

