• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پارلیمانی کاکس برائے چائلڈرائٹس کاوفاقی بجٹ 2026-27 کا جائزہ، بچوں کیلئے مختص فنڈز بڑھانے پر زور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 21, 2026
in پاکستان
0
پارلیمانی کاکس برائے چائلڈرائٹس کاوفاقی بجٹ 2026-27 کا جائزہ، بچوں کیلئے مختص فنڈز بڑھانے پر زور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس (پی سی سی آر) کا اجلاس کنوینر ڈاکٹرنکہت شکیل خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں بچوں کے حقوق کے تناظر میں وفاقی بجٹ 2026-27 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا عنوان "بچوں کی نظر سے بجٹ: 2026-27 کا بعد از بجٹ تجزیہ” تھا جس کا انعقاد سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹریز اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ آیا وفاقی بجٹ میں بچوں کی تعلیم، صحت، غذائیت، تحفظ اور مجموعی فلاح و بہبود کے لیے مناسب وسائل مختص کئے گئے ہیں یا نہیں۔افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کہا کہ قومی بجٹ کسی بھی ملک کی ترجیحات کا عکاس ہوتا ہےاس لیے یہ جانچنا ضروری ہے کہ بچوں کی ترقی اور فلاح کے لیے کتنی سنجیدگی سے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر سرمایہ کاری نہ صرف قومی ذمہ داری ہے بلکہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔اجلاس کے دوران بجٹ ماہر عامر اعجاز نے وفاقی بجٹ 2026-27 کا بچوں کے حقوق کے تناظر میں تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے بچوں سے متعلق اخراجات کو براہ راست، بالواسطہ اور عمومی عوامی اخراجات کی مختلف اقسام میں تقسیم کرتےہوئے ان کا جائزہ لیا۔ پریزنٹیشن میں وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ترقیاتی بجٹ، قومی صحت خدمات کے ترقیاتی پروگراموں، صوبائی سطح پرصحت، تعلیم، غذائیت، واٹر، سینی ٹیشن اینڈ ہائجین (واش) اور قدرتی آفات و سیلاب سے بحالی و انتظامی اقدامات کے لیے مختص فنڈز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے خصوصی اقدامات کے تحت مختص رقوم پر بھی غور کیا گیا۔بعد ازاں ہونے والے تفصیلی تبادلہ خیال میں پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی کنوینر شائستہ پرویز، پارلیمانی سیکرٹریز فرح ناز اکبر، کرن عمران دار، صبا صادق، زیب جعفر اور اراکین قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی اور کرن حیدر نے شرکت کی۔ شرکاء نے بجٹ ماہر عامر اعجاز، لیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر اور پروگرامز ڈائریکٹر مریم جواد کے ساتھ بچوں سے متعلق بجٹ مختصات کی افادیت اور موجودہ خامیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔اجلاس کےشرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں بچوں سے متعلق شعبوں کے لیے مزید مؤثر اور ہدفی فنڈز مختص کرانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی تاکہ بچوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کےتحفظ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔اختتامی خطاب میں ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے عامر اعجاز کی جامع پریزنٹیشن کو سراہتے ہوئے سیدکوثر اور مریم جواد کی قیمتی آراء پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےبچوں کے حقوق پر مبنی بجٹ سازی کے حوالے سے تعمیری مکالمے کے فروغ میں ایس ایس ڈی او کی تکنیکی معاونت کو بھی قابل قدر قرار دیا۔انہوں نے اجلاس میں فعال شرکت کرنے والی اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز، فرح ناز اکبر، کرن عمران دار، صبا صادق، زیب جعفر، آسیہ ناز تنولی اور کرن حیدر کی بچوں کی فلاح کے لیے بجٹ میں مناسب وسائل مختص کرانے کے عزم کو سراہا۔ ڈاکٹرنکہت شکیل خان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران حاذق بخاری اور عفت پرویز کی اجلاس کے کامیاب انعقاد میں معاونت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

پچھلی پوسٹ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات( کل) سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اگلی پوسٹ

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ مسلح افواج کی حمایت کا اعادہ ،

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ مسلح افواج کی حمایت کا اعادہ ،

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ مسلح افواج کی حمایت کا اعادہ ،

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper